ملک بھر میں عیدالفطر کے موقع پر آپسی بھائی چارہ اور اتحاد کا مظاہرہ کیا جائے:عمائدین کاپیغام

0
0

ممبئی ،// ملک بھر میں عیدالفطر کے موقع پر آپسی بھائی چارہ اور اتحادکا مظاہرہ کرنے اور معاشرے کے مالی طورپر کمزور طبقات کی ہرممکن مددکریں۔اس کا اظہار ممبئی اور دیگر شہروں کے معززین نے عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیاہے۔ انجمن السلام کے صدر پدم شری ڈاکٹر ظہیرقاضی نے اپنے پیغام میں کہاکہ ماہ رمضان کے روزے مکمل ہونے کے بعد اللّٰہ تعالیٰ عیدکی شکل میں اپنے بندوں کو انعام عطاء فرماتا ہے۔یہ مہینہ زکوتۃ،صدقہ اور امداد کا مہینہ ہے،ہمیں اس موقع پر اپنے غریب اور ضروت مندرشتہ داروں اور معاشرے کے پسماندہ افراد کا خیال رکھنا چاہئیے ۔اپنے غیر مسلم بھائیوں کے ساتھ بھائی چارہ اور اتحاد کا مظاہرہ کریں۔
اس موقع پر ایم ایل اے اور سماج وادی پارٹی مہاراشٹر اور ممبئی کے صدر ابوعاصم اعظمی نے تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ رمضان
المبارک رحمت ،برکت اور کرم وفضل کا مہینہ ہے۔اس میں ہمیں سب کا خیال رکھناپے،کمزوروں اور مظلوموں کا خیال رکھنا چاہئیے اور خصوصی طور پر فلسطینیوں کے لیے ہرممکن دعاء کرنا چاہئیے ۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں اس موقع پر ان غریب رشتہ داروں اور پڑوسیوں کا خیال رکھنا چاہئیے۔خصوصی طور پر غیر مسلم برادران سے حسن سلوک سے پیش آنا چاہئیے۔
مہاراشٹر کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر اور سابق رکن اسمبلی عارف نسیم خان نے تمام دیش واسیوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید آپسی میل جول اور اتحاد و اتفاق کی علامت ہے ،اس لیے ہمیں اپنے رشتہ داروں ،پڑوسیوں اور عزیز واقارب کابی خیال رکھنا چاہئیے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اس موقعہ پر کمزوروں کابے کس و ضرورت مندوں کا خیال رکھنا چاہئیے ۔
عارف نسیم خان نے کہا کہ عید الفطر کے بعد لوک سبھا انتخابات کے موقعہ پر سبھی کو اپنے حق رائے دہی کا خیال رکھنا چاہئیے اور اپنے جمہوری اور دستور میں دیئے جانے والے حقو کی بقاء کے لیے ہتکو ووٹ کا صحیح استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا