راجستھان رائلس نے گجرات ٹائٹنس کو 197 رن کا ہدف دیا

0
0

جے پور، // ریان پراگ کے 76 رن اور کپتان سنجو سیمسن کی 68 رن کی شاندار نصف سنچری کی بنیاد پر راجستھان رائلس نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 24ویں میچ میں بدھ کے روز گجرات ٹائٹنس کو 197 رن کا ہدف دیا۔
آج یہاں سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں گجرات ٹائٹنس کے کپتان شبھمن گل نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی راجستھان رائلس ٹیم کی شروعات خراب رہی اور اس نے پانچویں اوور میں 24 رن کے اسکور پر اوپنر یشسوی جیسوال کی وکٹ گنوا دی۔ اس کے بعد جوس بٹلر بھی آٹھ اسکور کرنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ ایسے بحران کے وقت ریان پراگ اور سنجو سیمسن نے اننگز کو سنبھالا اور تیسری وکٹ کے لیے 130 رنز کی شراکت قائم کی۔ ریان پراگ نے 48 گیندوں میں تین چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے۔ موہت شرما نے انہیں وی شنکر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ سنجو سیمسن نے 38 گیندوں پر 68 رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں سات چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ شمرون ہیٹمائر 13 رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ راجستھان نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹ پر 196 رن بنائے۔
گجرات کی جانب سے امیش یادیو، راشد خان اور موہت شرما نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا