مقامی لشکر کمانڈر کی یاد میں قاضی گنڈ میں چوتھے روز بھی تعزیتی ہڑتال آبائی علاقے میں فاتحہ خوانی اور تعزیتی مجالس ، ہزاروں لوگوں نے شرکت کی

0
0

سی این آئی
سرینگرکولگام میں گزشتہ روز ہوئی خونین معرکہ آرائی میں جاں بحق ہوئے مقامی لشکر کمانڈر کی یاد میں قصبہ قاضی گنڈ میں مسلسل چوتھے روز بھی ہڑتال رہی جس کے نتیجے میں تجارتی و کاروباری سرگرمیاں متاثر رہی ۔ اسی دوران جاں بحق جنگجو کے آبائی علاقے میں فاتحہ خوانی بھی انجام دی گئی جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ، قصبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے تاہم کسی بھی جگہ سے کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔سی این آئی نمائندے پرویز وانی نے قاضی گنڈ سے اطلاع دی ہے کہ کولگام میںگزشتہ دنوں جھڑپ کے دوران جاں بحق ہوئے مقامی لشکر کمانڈر شکور احمد ڈار ساکنہ سوپتھ قاضی گنڈ کی یاد میںچوتھے روز بھی ہڑتال رہی ۔ نمائندے کے مطابق قصبہ میں دکانیں اور بازار بند رہے جبکہ تعلیمی اداروںمیں بھی تدریسی عمل متاثر رہا۔ نمائندے کے مطابق ہڑتال کے نتیجے میں قصبہ میں پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہا جس کے نتیجے میں یہاں ہو کا عالم دیکھنے کو مل رہا تھا۔ نمائندے کے مطابق ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر قصبے میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے تاہم بدھ کے مقابلے میں جمعرات کو حالا ت قابو میں رہیں اور کسی بھی جگہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔نمائندے کےمطابق جاں بحق جنگجو کی رہائش گاہ پرفاتحہ خوانی اور تعزیتی مجالس منعقد ہوئی جس میں کئی مزاحمتی لیڈران نے بھی شرکت کی۔ ا س موقعہ پر ایک جلوس بھی برآمد ہوا جس میں شامل شرکاءنے اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے اور یہ جلوس پ±رامن طور منتشر ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا