مغل روڈ بند ہونے کے باعث آل انڈیا فارورڈ بلاک پارٹی کے

0
42

اننت ناگ راجوری پارلیمنٹ نشست کے امیدوارجاوید چوہدری کی دوران سفر واپسی
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍آل انڈیا فارورڈ بلاک پارٹی کے امیدوار اننت ناگ راجوری آج براستہ مغل روڈ اننت ناگ جانے کے لئے نکلے جنھیں مغل شاہراہ بند ہونے کے باعث بفلیاز بلاک کے دور دراز علاقہ سے واپس ہونا پڑا چونکہ مغل شاہراہ کی حالت نہایت ناگفتہ بہ ہے ۔دریں اثنا اننت ناگ پہنچنے کے لئے جموں کا راستہ اختیار کرنا پڑا اس ضمن میں آل انڈیا فارورڈ بلاک کے امیدوار جاوید چوہدری نے پریس کے نام جاری بیان میں کہا کہ مغل روڈ ضلع پونچھ کی عوام و امیدواروں کے لیے درد سر بنی ہوئی ہے کیونکہ کہ مغل روڈ انتظامیہ مکمل طور ناکام ہوچکی ہے ۔
اس کے بالمقابل کشمیر کے دورافتادہ برفانی علاقہ جات مچھل اور گریس تک کی سڑکیں قابل کار بنا دی گئی ہیں ایک طرف جہاں امیدواروں کو الیکشن مہم کرنی ہے تو دوسری طرف کچھ پارٹیوں نے الیکشن کی تاریخ مؤخر کرنے کے لئے الیکشن کمشنر کو گوہار لگائی ہے تو کچھ کہتے ہیں الیکشن مقرر وقت پر ہوناچاہیے مگر ضلع انتظامیہ پونچھ و مغل روڈ انتظامیہ کی سست روی بابت الیکشن اتھارٹی کو متوجہ ہونے کی ضرورت ہے اس الیکشن کے دور میں اگرچہ یہ حالت ہے تو آگے پیچھے یہ انتظامیہ عوام کے ساتھ کیا کرتی ہو گی۔
مغل روڈ سے برف ہٹانے و سلایڈ ہٹانے کا کو ٹنڈر تو ہوتا نہیں یہ محکمہ جاتی کام ہے جسکی وجہ سے میرے خیال میں کوئی بھی احتسابی نظام یہاں پر نہیں انہوں نے روڈ کو فی الفور درست کرنے کا انتباہ دیا اور ساتھ ہی ساتھ کہا کہ مغل روڈ پر کوئی ڈیڈیکیٹ آفسیر کو تعنیات کیا جائے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کا مکمل کنٹرول مغل روڈ شوپیان ایجینسی کے سپرد کیا جائے کیونکہ ضلع انتظامیہ پونچھ اور متعلقہ روڈ ایجینسی پونچھ اب لیت ولعل سے کام لے رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا