معروف عالم دین مرحوم آغاسید فضل اللہ الموسوی کے چالیسیویں کا انعقاد مرحوم نے دینی لحاظ سے قو م و ملت کی خاطرگراں قدر خدمات انجام دیں :عاشق حسین خان

0
0

لازوال ڈیسک
جموں //شیعہ فیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان نے بڈگام کے معروف عالم دین مرحوم آغاسید فضل اللہ الموسوی کے چالیسیویں میں شرکت کی ۔ان کے ہمراہ شیعہ فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ مولانا سید مختار حسین جعفری بھی تھے۔ اس موقعہ پر عاشق خان نے مرحوم کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک بے مثال شخصیت تھے جنہوںنے مذہبی اور سیاسی طور پر ایسی خدمات انجام دیں جن کی وجہ سے انہیں ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ انہوںنے کہاکہ مرحوم ولایت کے پیروکارتھے اور انہوںنے دینی لحاظ سے قو م و ملت کی خاطرگراں قدر خدمات انجام دیں ۔ انہوںنے کہاکہ وہ اتحاد و بھائی چارے کے بھی داعی تھے جن کی وفات سے پہنچنے والے نقصان کی بھرپائی نہیں ہوسکتی ۔ انہوںنے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور مرحوم کی روح کی تسکین کیلئے دعاگو ہیں ۔ عاشق خان نے کہاکہ وہ جموں صوبہ کی پوری شیعہ برادری کی طرف سے تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں ۔دریں اثناءعاشق خان نے برطانوی حکومت کے اشاروں پر چلنے والے نام نہاد علماءکی کارروائیوںکی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ولایت کے منکر کووہ اپنا نہیں مان سکتے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ نام نہاد علماءاس لئے تیار کئے گئے ہیں تاکہ ان کا استعمال کرکے سنی شیعہ بھائی چارے کو زک پہنچائی جاسکے اور آج یہ لوگ انہی کوششوں میں مصروف عمل ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ دنوں انہوںنے برطانیہ میں قائم ایرانی سفارتخانے پر بھی حملہ کیاتھا اور شیعہ علماءکا لبادہ اوڑھ کر یہ صہیونی و سامراجی ایجنڈے کو فروغ دے رہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا