معراج العالم کے مقدس موقعے پر عوام کو سید محمد الطاف بخاری کی مبارکباد

0
0

انتظامیہ سے اہم عبادت گاہوں پر لوگوں کو مطلوبہ سہولیات بہم پہنچانے کی تلقین کی
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍ اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے معراج العالم کے پر جموں و کشمیر کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مقدس موقع ہمیں اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگنے اور مغفرت طلب کرنے کا موقع قرار دیا۔سید محمد الطاف بخاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’میں معراج العالم کے پرمسرت اور مبارک موقع پر جموں و کشمیر کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ دن دْنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک خاص اہمیت ہے۔
انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ شب معراج کی اس مقدس رات میں ہم پر اپنی بہترین رحمتیں نازل فرمائے۔ انہوں نے لوگوں سے شب معراج کے موقع پر جموں و کشمیر میں امن و سکون کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی۔‘‘اپنی پارٹی کے صدر نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کے تمام بڑی عبادت گاہوں پر عقیدت مندوں کے لیے مناسب سہولیات کو یقینی بنائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا