اپنی پارٹی کا مرکز سے جموں کشمیر میں فوری انتخابات منعقد کرانے اور ریاست کا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ

0
0

سید محمد الطاف بخاری کی سربراہی میں حلقہ انتخاب لنگیٹ کے پارٹی لیڈران اور کارکنان کی میٹنگ، سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر بات چیت کی گئی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی نے آج مرکز سے جموں و کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کرنے اور بغیر کسی مزید تاخیر کے یہاں اسمبلی، پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات منعقد کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔موصولہ بیان کے مطابق یہ مطالبات پارٹی سربراہ سید محمد الطاف بخاری کی صدارت میں منعقدہ ایک اہم اجلاس میں صورتحال پر غور و خوض کے بعد کئے گئے۔ یہ اجلاس پارٹی صدر دفتر سرینگر میں منعقد ہوا، جبکہ اس میں شمالی کشمیر کے لنگیٹ حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے لیڈران اور سینئر کارکنان نے شرکت تھے۔ اس موقع پر پارٹی کے سرکردہ قائدین بشمول سینئر نائب صدر غلام حسن میر، جنرل سکریٹری رفیع احمد میر اور ضلع صدر کپوارہ راجہ منظور بھی موجود تھے۔
میٹنگ کے دوران، رہنماؤں نے جموں کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال پر بھر پور تبادلہ خیالات کیا اور کہا گیا کہ جموں کشمیر میں التوا کا شکار اسمبلی، پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کا فوری انتخاب ناگزیر ہے۔ علاوہ اسکے پارٹی لیڈران نے مرکزی سرکار سے جموں کشمیر کا ریاست کا درجہ بلا کسی مزید تاخیر کے بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔اس موقع پر سید محمد الطاف بخاری نے لنگیٹ پارٹی کے کارکنان پر زور دیا کہ وہ اپنے انتخابی حلقے میں عوام سے جڑے رہنے کے لیے اپنی سیاسی سرگرمیوں اور عوامی عوامی رابطہ مہم میں سْرعت لائیں۔
انہوں نے کہا، ’’چونکہ پارلیمانی انتخابات قریب ہیں اور مستقبل قریب میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کی بھی اْمید ہے، اس لیے ہمیں عوام کے ساتھ رابطے میں رہنا چاہیے تاکہ وہ پارٹی کے غیر مبہم ایجنڈے اور پالیسیوں سے اچھی طرح واقف ہوں۔ لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ اپنی پارٹی ان کی خدمت کے لیے وقف ہے، اور یہ واحد پارٹی ہے جس کے پاس جموں و کشمیر کے موجودہ منظر نامے کو بہتر سے بہتر بنانے کی بھر پور صلاحیت ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا، ’’یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ لوگوں کو آگاہ کریں کہ اپنی پارٹی جموں و کشمیر میں پائیدار امن، دائمی خوشحالی اور مساوی ترقی کے لیے جدوجہد کرنے کے لیے وقف ہے۔‘‘

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا