مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جے کے بی او سی ڈبلیو ڈبلیو بی کے 21ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز میٹنگ کی صدارت کی

0
0

بورڈ نے تعمیراتی مقام پر رجسٹرڈ مزدور کی حادثاتی موت کی صورت میںایکس گریشیا 2لاکھ روپے سے بڑھا کر4.5لاکھ روپے کرنے کو منظوری دی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے یہاں سول سیکرٹریٹ میں جموں و کشمیر بلڈنگ اینڈ دیگر کنسٹرکشن ورکرز ویلفیئر بورڈ (جے کے بی او سی ڈبلیو ڈبلیو بی)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری شالین کابرا ، پرنسپل سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی شیلندر کمار ، پرنسپل سیکرٹری محکمہ خزانہ سنتوش ڈی ویدیا، سیکرٹری لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ ریحانہ بتول ، سی اِی او ، جے کے بی او سی ڈبلیو ڈبلیو بی منیر الاسلام ، لیبر کمشنر عبدالرشید وار ، بھارتیہ مزدور سنگھ ، بھارتیہ دستکر ایونین کے نمائندوں، منصوبہ بندی ، پی ڈی ڈی اور قانونی محکموں کے سینئر اَفسران اور جے کے بی او سی ڈبلیو بی کے دیگر سینئر اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔ دوران میٹنگ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے نے جموں و کشمیر کی اَفرادی قوت سے متعلق مختلف اہم اَمورپر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں تعمیراتی کارکنوں کی فلاح و بہبود کو بڑھانے کے لئے سٹریٹجک اقدامات کا خاکہ پیش کیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرزنے یہاں کی تعمیراتی جگہوں پر فلاحی سکیموں کی عمل آوری، ہنر مندی کے فروغ کے پروگراموں اور پیشہ ورانہ تحفظ کو بڑھانے کے اقدامات پر بھی غور وخوض کیا ۔میٹنگ میں مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اَفسران سے خطاب کرتے ہوئے جموںوکشمیر یوٹی بھر میں تعمیراتی کارکنوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہمیں ایک ایسا سازگار ماحول پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے جو پورے جموں و کشمیر میں مزدور طبقے کی فلاح و بہبود، سکل ڈیولپمنٹ اور مجموعی ذریعہ معاش کو فروغ دے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم دنیا کی تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں شامل ہیں اور آنے والے برسوںمیں ہم دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوں گے جس کے لئے ہمارا مزدور طبقہ اہم کردار اَدا کرے گا۔مشیر موصوف نے مزدوروںکو فلاحی فنڈز کی تقسیم کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے جے کے بی او سی ڈبلیو ڈبلیو بی سے کہا کہ وہ مستفید ہونے والوں کی تصدیق کے لئے ایک مرکزی اور صارف دوست نظام بنائے تاکہ مقدمات کو برقت نمٹایا جاسکے اور مستحقین کو مناسب مدد فراہم کی جاسکے۔ اُنہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ سرکاری تعمیراتی مقامات یا نجی کام کی جگہوں پر تمام مزدوروں کی رجسٹریشن کے لئے ایک میکانزم تیار کریں۔راجیو رائے بھٹناگر نے محکمہ محنت وروزگار سے کہا کہ وہ تعمیراتی مقامات پر معائینے کے طریقہ کار کو بہتر بنائیں ۔میٹنگ میں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تعمیراتی مزدوروں اور دیگر مزدور طبقے کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ اہم فیصلے لئے۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تعمیراتی مقام پر رجسٹرڈ مزدور کی حادثاتی موت کی صورت میںایکس گریشیا 2لاکھ روپے سے بڑھا کر5روپے کیا ہے ۔ بورڈ میٹنگ نے تعمیراتی مقام پر کام کرتے ہوئے رجسٹرڈ مزدور کی مستقل معذوری کی صورت میں معاوضہ 75,000روپے سے بڑھا کر 4.5لاکھ روپے کرنے کی بھی منظور ی دی۔بورڈ نے رجسٹرڈ ورکر کی دائمی بیماری کی صورت میں طبی امداد کی حد بھی ایک لاکھ سے بڑھا کر 1.5 لاکھ کر دی۔دورانِ میٹنگ سی ای او جے کے بی او سی ڈبلیو ڈبلیو بی نے بورڈ کی کارکردگی اور جموں و کشمیر بھر میں افرادی قوت کی بہبود کے لئے کئے گئے اہم اقدامات کے بارے میں میٹنگ کو جانکاری دی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا