مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی مداخلت کی حکمت عملی-وویک

0
0

واشنگٹن،// امریکی سیاسی جماعت ریپبلکن کے صدر کے عہدے کے نامزد دعویدار وویک راماسوامی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی مداخلت کی پرانی حکمت عملی ہے۔
مسٹر راماسوامی نے منگل کو ہڈسن انسٹی ٹیوٹ میں کہا ’’وہ ہم پر ان جگہوں پر حملہ کر رہے ہیں جہاں ہمیں نہیں ہونا چاہیے تھا۔ہم شام میں کیوں ہیں، ہم عراق میں کیوں ہیں، ہمیں ان میں سے کسی جگہ پر نہیں ہونا چاہیے۔ فی الحال اس طرح کی حکمت عملی کو آگے بڑھانے میں کچھ برے ارادے شامل ہیں، لیکن یہ زیادہ تر ”مداخلت پسند خارجہ پالیسی“کا پرانا طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”اس نے ہمیں حملہ کرنے کی حالت میں پہنچا دیا ہے۔“
مسٹر راماسوامی نے کہا کہ جیسے جیسے اسرائیل غزہ پٹی پر زمینی حملے کی طرف بڑھ رہا ہے، تشویشات میں اضافہ ہوتا جارہاہے کہ شمال سے حزب اللہ کے ممکنہ حملے کا شکارہو جائے گا۔
واضح رہے کہ سات اکتوبر کو فلسطینی گروپ حماس نے غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے خلاف اچانک حملے شروع کئے۔ اسرائیل نے حماس کے خلاف اعلان جنگ کیا اور بڑے پیمانے پر حملے کئے۔ غزہ پٹی کی مکمل ناکہ بندی کر دی، جس سے تقریباً 23 لاکھ فلسطینیوں کو پانی، خوراک، ادویات، بجلی اور ایندھن کی فراہمی بند کر دی گئی۔ تنازع کے بڑھتے ہی 1,200 اسرائیلی فوجی اور شہری مارے گئے اور پانچ ہزار سے زائد فلسطینی مارے گئے اور کئی ہزار زخمی ہوئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا