مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں کشمیر جموں کا مولانا عبدالرشید نعیمی کے انتقال پر اظہار تعزیت

0
0

مولانا عبدالرشید نعیمی کے انتقال سے جموں کشمیر ایک علمی شخصیت سے محروم: جملہ علمائے کرام
ایم شفیع رضوی
جموں// جموں کشمیر کے ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والے مشہور عالم دین حضرت مولانا عبدالرشید نعیمی کے انتقال پر مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں کشمیر کی صوبائی اکائی نے اور جملہ علماء کرام نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حضرت مولانا عبدالرشید نعیمی کے انتقال سے جموں کشمیر ایک علمی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے جس کی بھرپائی مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔جملہ علمائے کرام نے فرمایا کہ حضرت مولانا عبدالرشید نعیمی نے اپنی زندگی کو قوم کے نام پر وقف کیا ہوا تھا۔
تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے عوام الناس کو دینی تعلیمات سے اراستہ کرنے میں اپنا کلیدی رول ادا کیا ہے۔ دین کی دعوت و تبلیغ کے لیے موصوف ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔ علماء کرام نے اپنے بیانات میں فرمایا کہ حضرت مولانا عبدالرشید نعیمی کے کام کو ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ کیونکہ موصوف نے اپنی زندگی میں سماج سے برائیوں بے حیائیوں کی روک تھام کے لیے اور دینی تعلیم کو عام کرنے کے لیے ناقابل فراموش کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔علمائے کرام نے موصوف کے فرزندان کے ساتھ اور دیگر لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دکھ بھری گھڑی میں ہم بھی لواحقین کے ساتھ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت مرحوم کی بخشش و مغفرت فرما کر اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے لواحقین کو صبر و تحمل عطا فرمائے جو صبر کریں اس پر اللہ رب العزت اجرے عظیم عطا فرمائے۔
اس ضمن میںحضرت مولانا مفتی پیر سید مظہر حسین شاہ مصباحی ، حضرت مولانا پیر سید فرید شاہ نقشبندی مصباحی۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں کشمیر کے صوبائی صدر حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری بانی و سرپرست اعلی ادارہ اسلامیہ فاطمۃالزھرا ایجوکیشنل ٹرسٹ سدرہ جموں،حضرت مولانا مفتی لیاقت علی نعیمی ، حضرت مولانا مفتی شبیر احمد نوری نائب صوبائی صدر مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں ، حضرت مولانا سید اعجاز الحق بخاری ، حضرت مولانا مفتی شکیل احمد ثقافی ، حضرت مولانا مفتی محمد اقبال مصباحی ، حضرت مولانا الحاج مظفر حسین رضوی ترجمان اعلی مسلم پرسنل لاء بورڈ صوبہ جموں، حضرت مولانا عبدالغنی نعیمی، حضرت مولانا محمد فاروق نقشبندی ، حضرت مولانا ذوالفقار علی رضوی ، حضرت مولانا سخی خان راٹھور جنرل سیکرٹری آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام جموں ، حضرت مولانا سرفراز احمد قادری ، حضرت مولانا حفیظ احمد قادری چیئرمین الجمیل فاؤنڈیشن وجے پور سانبہ ، حضرت مولانا حافظ عبدالرشید خان قادری ، حضرت مولانا محمد شفیع رضوی صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم پرسنل لاء بورڈ صوبہ جموں ، وغیرہ دیگر علماء اہلسنت نے حضرت مولانا عبدالرشید نعیمی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا