نائب تحصیلدار حویلی پرکاش سنگھ کا عوام سے تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍ مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے تحصیل کمپلیکس کی آن لائن خدمات پہلے سے زیادہ آسان اور عوام کی انگلیوں کے اشارے پر دستیاب ہیں جس کے لیے عوام کو اپنے موبائل سے آن لائن کوئی بھی خدمت حاصل کرنی ہو وہ براہ راست سمارٹ فون سے اپلائی کر بآسانی اپنی دہلیز پر حاصل کر سکتا ہے۔اکثر و بیشتر ایک مسئلہ پیش آتا تھا کے لوگ آن لائن اپلائی کر دفتر کے چکر لگانا شروع کر دیتے تھے جس کے لیے ہم نے نائب تحصیلدار حویلی پرکاش سنگھ سے رابطہ کیا اور ان سے اس متعلق جاننے کی کوشش کی جس دوران انہوں نے میڈیا کے ذریعے عوام کو بیدار کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ مال کی اکثر و بیشتر خدمات آن لائن دستیاب ہیں جن کے لیے اگر کوئی اپلائی کرتا ہے تو وہ اسے آن لائن اگر اس نے اپنے موبائل سے کی ہے وہیں سے یا اگر کسی کمیوٹر کی دوکان سے آن لائن کیا ہے تو وہیں سے بآسانی حاصل کر سکتے ہیں اس کے لیے لوگوں کو دفتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ سبھی خدمات آن لائن پروسیس سے گزر کر براہ راست آپ تک آپ کی دہلیز پر پہنچ جاتی ہیں۔