مسلمان اپنے غزہ کے مظلوم بھائیوں کے لیے انتقام لیں گے اور انتقام کے لیے تاریخ کبھی ختم نہیں ہوتی : حسین سلامی

0
0

تہران، // اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں دارالحکومت تہران سمیت ایران کے طول و عرض میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔ مظاہروں میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ مظاہرین غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف غم و غصے کا اظہار کر رہے تھے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پورے ایران میں ہفتے کے روز منعقد کی جانے والی ریلیوں کے شرکاء ‘ فلسطین تنہا نہیں’ اور ‘غزہ کے مظلوم بچوں کی حمایت کرتے ہیں’ کے نعرے لگا رہے تھے۔
غزہ پر اسرائیلی بمباری سے اب تک 12000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ، ان میں پانچ ہزار سے زائد کی تعداد میں فلسطینی بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیل نے حماس کو مکمل تباہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
العربیہ کے مطابق تہران میں جمع ہونے والے مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے، وہ ‘ امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ جبکہ اسرائیلی جھنڈوں کو آگ بھی لگا رہے تھے۔ کئی مظاہرین لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے جھنڈے بھی اٹھائے ہوئے تھے۔
تہران میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاسدران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی نے کہا’ صہیونی رجیم امن کو برداشت نہیں کر سکتی۔ مسلمان اپنے غزہ کے مظلوم بھائیوں کے لیے انتقام لیں گے اور انتقام کے لیے تاریخ کبھی ختم نہیں ہوتی۔ ‘
اسی طرح کے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں ایران کے بڑے شہروں شیراز، کرمان اور اصفہان سمیت دوسرے میں بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہفتے کے روز پورے ایران میں اسرائیل کے خلاف سڑکوں پر رہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا