مسلمانوں کو چاہیئے کہ اپنے بچے اور بچیوں کو وہ پہلے قرآن کریم کی تعلیم دلوائے پھر حفظ قرآن کرائیں : مولانا لبیب اشرف / مولانا محمد شوکت

0
0

مدرسہ بحرالعلوم بلیا میں یک روزہ عظیم الشان جشن تکمیل حفظ قرآن کریم کانفرنس اختتام پذیر

سیتامڑھی (پریس ریلیز ) مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ پہلے اپنے بچے اور بچیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کریں خاص کر قرآن کریم کی تعلیم و تربیت دلوائے پھر وہ قرآن کریم کی حفظ قرآن کریم مکمل کرائیں مذکورہ باتوں کا اظہار خیال سیتامڑھی ضلع کے رونی سیدپور بلاک کے مادھوپور سلطان پور کے ناظم اور الامین پبلک اسکول کے ڈائریکٹر جناب مولانا محمد لبیب اشرف مظاہری نے مدرسہ اسلامیہ بحرالعلوم بلیا اورائ مظفر پور کے احاطے میں منعقد یک روزہ عظیم الشان جشن تکمیل حفظ قرآن کریم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوام کے درمیان کیا انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کی تلاوت کرنا اور سننا سب میں ثواب ہے انہوں نے کہا کہ مدرسہ اسلامیہ بحرالعلوم بلیا کے بانی و ناظم قاری عبدالسلام مبارکباد کے مستحق ہیں کہ وہ علاقے کے بچوں کو قرآن کریم کی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے اور حفظ قرآن کریم کا شعبہ قائم کیا ہوا ہے- جامعہ اسلامیہ قاسمیہ دارالعلوم بالاساتھ سیتامرھی کے سابق استاد مولانا محمد شوکت قاسمی نے کہا کہ قرآن کریم کی تعلیم دینا اور اس پر حافظ قرآن کریم بنانا بہت بڑا ثواب کا کام ہے انہوں نے کہا کہ مدرسہ اسلامیہ بحرالعلوم بلیا اورائ سے اس دفعہ حفظ مکمل کرنے والے طلباء کے سر پر دستار فضیلت بندھنے جارہا ہے اس کے لئے قاری عبدالسلام مبارکباد کے مستحق ہیں اس موقع سے دیگر جن علمائے کرام نے قرآن وحدیث کی روشنی میں ایمان افروز تقاریر کیں ان میں مولانا احمد ضیا صدیقی ندوی مولانا عبدالخالق قاسمی( صحافی ) وغیرہ کے اسماۓ گرامی قابل ذکر ہیں یک روزہ عظیم الشان جشن تکمیل حفظ قرآن کریم کانفرنس کی صدارت جناب مولانا و قاری عزیر اختر قاسمی بانی و مہتمم مدرسہ اسلامیہ حسینیہ ہرپور بیشی مظفرپور نے فرمائ جبکہ نظامت کے فرائض بحسن وخوبی مولانا محمد نعمت اللہ رحمانی نے انجام دیا اس موقع سے ملک گیر شہرت یافتہ شاعر جناب شاہد گوہر مئوناتھ بھنجن یوپی شہنشاہ ترنم جناب محمد اظہر الدین دلکش ناظم مدرسہ اسلامیہ محمودیہ مدھوبن گوٹ باجپٹی جناب مولانا راشد مظفرپور ی مداح رسول اکرام اکمل وغیرہ کے اسماۓ گرامی قابل ذکر ہیں جنہوں نے اپنے نعتیہ کلام سے سامعین کو محظوظ کیا جبکہ کانفرنس کا باضابطہ آغاز قاری محمد صابر حسین ابراہیم پور ی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس موقع سے مدرسہ اسلامیہ بحرالعلوم بلیا اورائ مظفر پور کی جانب سے محمد صہیب چیٸرمین الامداد چیریٹیبل ٹرسٹ مادھو پور سلطان پور کو ایوارڈ سے قاری عبدالسلام نے اعزاز بخشا ساتھ ہی دو حفاظ محمد بلال احمد ابن قاری عبدالسلام کواور حافظ محمد شاہ نواز عالم ابن محمد نجم عالم بلواہا کوقرآن کریم تسبیح اور نقد اور دیگر کئ سامان کے علاوہ دونوں حفاظ کو نئی سائیکل خرید کر قاری عبدالسلام بلیا وی نے دیا ساتھ ہی اورائ اسمبلی حلقہ کے سابق راجد ایم ایل اے کو چادر پوشی کی گئی اور گلدستہ پیش کر اعزاز بخشا تقریب سے مولانا محمد لبیب اشرف دیگر جناب ماسٹر ممتاز احمد اور محمد ثاقب کو چادر پوشی کراعزاز بخشا گیا آخیر شب میں دعاء پر حفظ قرآن پاک کانفرنس اختتام پذیر ہوئ قاری عبدالسلام نے جلسہ میں آئے مہمانوں کا اظہار تشکر ادا کیا یک روزہ عظیم الشان جشن تکمیل حفظ قرآن پاک کانفرنس میں جن اہم شخصیات کی شرکت ہوئ ان میں پروفیسر رضی احمد حافظ محمد ظفر امام چیئرمین شاہین للبنات پچنور مدرسہ اسلامیہ کریمیہ ابراہیم پور کے صدر المدرسین محمد طالب حسین مفتی محمد شمس الحق بانی و ناظم مدرسہ حفصہ للبنات رین شنکر قاری محمد صابر حسین المعھد اشرف رین شنکر مولانا محمد رضاءاللہ استاذ مدرسہ بشارت کریم بوکھرا سمیت بہت سارے لوگوں کا نام قابل ذکر ہیں-

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا