مسلسل خشک سالی سے ہر خاص و عام پریشان حال

0
0

خطہ پیر پنچال کے بدھل میں بھی آبی ذخائر خشک ہو رہے ہیں
سیدزاہد
بدھل؍؍ مسلسل خشک سالی کی وجہ سے جموں و کشمیر سمیت خطہ پیر پنچال میں بھی ہر خاص و عوام کے چہروں پر مایوسی چھائی ہوئی ہے تا ہم خوشک سالی کا اثر بدھل کوٹرنکہ خطہ میں بھی بھرپور دیکھا جا رہا ہے بدھل اور کوٹرنکہ کے علاقہ میں بھی قدرتی چشموں دریاؤں کے پانی میں کافی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے وہی سڑکوں میں اٹھنے والی گرد و غبار سے کافی حد تک عوام الناس متاثر ہو رہی ہے خطہ پیر پنچال سمیت کوٹرنکہ بدھل کے کسانوں کی مشکلاتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے واضح ہے کہ دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں بارش اور برف باری ہوتی تھی جبکہ یہ امر قابل ذکر ہے کہ دسمبر اور جنوری کی برف باری سے پنجالوں پر برف کی سفید چادر پانچ سے چھ مہینے تک جمی رہتی تھی اور اپریل کے بعد گرم موسم کے اغاز میں برف کے پگھلنے سے پانی کی سطح میں کافی حد تک اضافہ ہوتا تھا اور میدان علاقوں میں پانی کی کمی محسوس نہیں دیکھنے کو ملتی تھی جبکہ امسال اس کے برعکس برف بارش نہ ہونے کی وجہ سے خشک سالی کے باعث دیہی علاقوں میں بھی پانی کی نمایاں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے اور قدرتی چشموں میں پانی کی کمی ہورہی ہے جس کی وجہ سے دیہی علاقوں میں بھی لوگوں کی مشکلات دن بدن بڑھتی ہی جا رہی ہے خشک سالی کے باعث قدرتی ابی ذخیروں میں دن بدن کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔سرحدی ضلع راجوری کے بدھل کوٹرنکہ کے دیہی علاقوں میں کہیں کئی قدرتی چشمے سوکھے نظر آرہے ہیں جبکہ دریاؤں میں بھی پانی کی سطح بہت کم ہوتی جا رہی ہے خشک سالی کے باعث دریاؤں میں پانی کی کمی کہ سبب بجلی پرجیکٹوں میں بجلی پیداوار میں بھی کمی ہو رہی ہے جس سے بجلی کا بہران پیدا ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ مسلسل خشک سالی کے باعث جمو و کشمیر سمیت کی پیر پنچال کے متعدد علاقوں میں جنگلات میں اتش زدگی کی وارداتیں بھی پیش ائی ہے جس سے سر سبزا جنگلات کو بھی بڑی پیمانے پر نقصان پہنچا ہے موجودہ ناسازگار خشک سالی کے باعث لوگوں میں موسمی بیماریاں بڑھتی جا رہی ہیں لوگ نزلہ زکام کھانسی و گلے کی خراش اور دوسری بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے ہسپتالوں اور نجی طبی دکانوں پر لوگوں لوگوں کی کافی تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے تا ہم خشک سالی کی وجہ سے خطرے کو محسوس کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں ہر خاص عوام مساجد میں رحمت باراں کے لیے بڑے پیمانے پر دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔وہیں دوسری طرف موسم نہ سازگار ہونے کی وجہ سے سردی کی شدید لہر ابھی تک برقرار ہے ہر خاص عوام بارگاہ الہٰی میں دعا گو ہے خشک سالی سے راحت ملے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا