سنی علماء کونسل کاوفد وقف بورڈ پونچھ کے چیئرمین انجینئر محمد رفیق چشتی سے ملاقی

0
0

مفتی بشارت حسین ثقافی کی قیادت میں وفد نے پیش کی مبارکباد،مساجد، مدارس، قبرستان اور خانقاہوں کے بہتر نظام کی امید جتائی
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍سنی علماء کونسل کے ذمہ داران کا ایک اہم وفد مفتی بشارت حسین ثقافی جنرل سیکریٹری سنی علماء کونسل کی قیادت میں وقف بورڈ پونچھ کے چیئرمین انجینئر محمد رفیق چشتی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقی ہوا وفد کی سربراہی سنی علماء کونسل مینڈھر کے صدر حضرت مولانا سید نزاکت حسین شاہ صاحب فرمارہے تھے جبکہ حضرت مولانا قاری الحاج عبدالغنی نقشبندی صاحب سرپرست اعلی سنی علماء کونسل ضلع پونچھ وفد کی سرپرستی فرمارہے تھے۔ اس موقع پر وفد میں شامل علمائے کرام ومفتیان عظام نے موجودہ ایل جی حکومت کی طرف سے ضلع پونچھ کے لئے انجینئر محمد رفیق چشتی جیسے غریب پرور اور دیندار شخصیت کو وقف بورڈ کا سربراہ بنائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور ہار پہنا کرموصوف کی عزت افزائی کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر علمائے کرام نے چشتی موصوفکو یقین دہانی کرائی کہ ضلع پونچھ میں وقف جائیداد کے تحفظ اور اوقاف اسلامیہ کی فلاح وبہبود کے لئے ہماری تنظیم سنی علماء کونسل ہروقت آپ کے ساتھ ہے اور ہرممکن تعاون پیش کرنے کے لئے ہم تیار ہیں ۔وہیںعلمائے کرام نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چشتی موصوف کے وقف بورڈ کا چیئرمین بننے سے ہم کافی پرامید ہیں کہ ضلع پونچھ میں مساجد، مدارس، قبرستان اور خانقاہوں کا نظام مزید بہترہوگا اور ائمہ مساجد کو وقف کی طرف سے دینی خدمات انجام دینے میں بھرپور تعاون ملے گا۔وفد میں مفتی مشتاق حسین نعیمی، مولانا محمد قاسم رضا قادری، مولانا عبدالغنی اشرفی،مولانا سید منظور حسین بخاری، مولانا شوکت حسین وارثی، مولانا محمد اشرف نعیمی ڈھیریاں ، مولانا حافظ عبدالرزاق سلطانی، حافظ عبدالغفور نقشبندی، حافظ محمد معروف رضا قادری، مولانا نوید رضا،مولانا جاوید احمد رضوی،مولانا محمد رفیق رضوی،حافظ جنید احمد سلطانی، مولوی سرفراز احمد شامل تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا