مستاندرہ کالا نالہ میں پر نائی پروجیکٹ کی سڑک کا کام پھر سے شروع

0
0

مستاندرہ کالا نالہ میں پر نائی پروجیکٹ کی سڑک کا کام پھر سے شروع
لازوال ڈیسک

سرنکوٹ ایس ڈی ایم سرنکوٹ کی زیر نگرانی مستاندرہ کالا نالہ میں پرنائی پروجیکٹ کی سڑک جس کو چند مقامی افراد نے بند کر رکھا ہوا تھا تھا ،آج ایس ڈی ایم سرنکوٹ سلیم قریشی کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری کی مدد سے سڑک کو واگزار کروایا گیا، ایس ڈی ایم نے ذرائع ابلاغ کو دیے گئے بیان میں کہا کہ 13 اکتوبر 2018 کو اسی مقام پر مقامی چند افراد نے سڑک کو پر نائی پروجیکٹ عملہ کے لیے بند کر دیا تھا تب بھی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مکینوں سے سڑکوں کو واگزار کروایا گیا تھا آپ 18 نومبر سے ایک بار پھر محمد بشیر، کبیر دین۔ محمد شبیر ،محمد امین، پسران محمد دین نے اس سڑک میں رکاوٹیں کھڑی کر کے پر نائی پروجیکٹ عملہ کو سڑک پر نہ جانے پر مجبور کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پونچھ اور ایس ایس پی پونچھ کی ہدایت پر آج بھاری پولیس کی جمعیت کے ہمراہ ڈی ایس پی سرنکوٹ ایس ایچ او سرنکوٹ نائب تحصیلدار سرنکوٹ موقع پر پہنچے اور بغیر کسی مزاحمت کے سڑک کو واگزار کروا دیا گیا قابل ذکر بات ہے کہ متذکرہ بالا افراد نے عدالت عالیہ میں بھی ر جوع کیا ہوا تھا جہاں سے بھی فیصلہ ان کے خلاف اور پرنی پروجیکٹ کے حق میں آیا انہوں نے کہا کہ تاہم آج بغیر کسی مزاحمت کے سڑک کو واگزار کروا دیا گیا ہے اور مذکوریا کو خبردار کیا گیا کہ آئندہ کے لئے اگر وہ کوئی بھی دخل اندازی کریں گے تو ان کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا