احتجاجی سلسلہ ختم ،ڈگری کالج کا وعدہ وفا ہونے کی امید
تبریز ملک
درہال ضلع راجوری کی ڈونگی بلاک میں ڈگری کالج کے اعلان کے بعد درہال کی عوام نے ڈگری کالج کا مطالبہ لیکر مطاہرے شروع کر دئے تھے اور اس بیچ راجوری چلو کال بھی دی گئی اور عوام نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال سے ملاقات بھی کی۔وہیں ڈی سی راجوری کی یقین دہانی کے بعد درہال کی عوام نے احتجاج ختم کر دیا ہے۔اسی سلسلہ میں ایک وفد جس میں الحاج محمد سعید خطیب جامعہ مسجد درہال،محمد اقبال ملک،ایڈوکیٹ لیاقت چوہدری، زاہد ملک،کرامت اللہ ملک شامل تھے نے احتجاج کے ملتوی کرنے کا اعلان کیا اور امید ظاہر کی کہ درہال میں ڈگری کالج کے وعدے کو وفا کیا جائے گا ۔