مزید2مریض زندگی کی جنگ ہارگئے

0
0

جموںوکشمیرمیں727نئے معاملات ،ماسک کی پابندی کے تئیں غفلت جاری
لازوال ڈیسک

جموں حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 727نئے معاملات سامنے آئے ہیںجن میں521کشمیر صوبہ سے اور 206 کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,63,359تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران 02کووِڈ مریضو ںکی موت واقع ہوئی ہے جس میں 01جموں صوبہ اور 01 کا تعلق صوبہ کشمیر سے ہے ۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں 246،ضلع بارہمولہ میں94،ضلع بڈگام میں42،ضلع پلوامہ میں 08، ضلع کپواڑہ میں49،ضلع اننت ناگ میں35 ، ضلع بانڈی پورہ میں 13،ضلع گاندربل میں 12،ضلع کولگام میں21 اور شوپیان میں 01نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔اِسی طرح ضلع جموں میں134، ضلع اودھمپور میں 07،ضلع راجوری میں10، ضلع ڈوڈہ میں09، ضلع کٹھوعہ میں05،ضلع سانبہ میں12 اورضلع کشتواڑ میں19، ضلع پونچھ میں 06 ،ضلع رام بن میں03 اور ضلع رِیاسی میں 01نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا