سالانہ بڈھا امرناتھ یاترا: 1056 یاتریوں کے پہلے جتھے کا راجوری والہانہ استقبال

0
0

یاترا میں ملک بھر سے یاتری درشن کے لئے آتے ہیں اور اس سے ہندو مسلم بھائی چارہ بھی مضبوط ہوتا ہے: سوامی وشواتمانند
عمرارشدملک
راجوری سالانہ بدھا امرناتھ یاترا کے آغاز پر ہی پہلے جتھہ میں 1056 یاتریوں نے درشن کے لئے پونچھ سفر کیا اور وہیں راجوری میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے یاتریوں کا خیرمقدم کیا گیا۔ اس موقع پر سوامی وشواتمانند مہاراج جی نے یاتریوں سے ملاقات کی اور راجوری سے یاتریوں کے جتھے کو ہری جھنڈی دکھا کر پونچھ کی طرف روانہ کیا۔ سوامی وشواتمانند مہاراج نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بدھا امرناتھ یاترا 2 سال تک کورونا مہاکال کی وجہ سے بند رہیں لیکن آج دو سال بعد یاترا پھر سے شروع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاترا ہندو مسلم بھائی چارے کے لئے کافی اہم ہے کیونکہ دو مذہب کے لوگ اس یاترا میں یاتریوں کی خدمت میں برابر شریک ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا ملک بھر سے لوگ یاترا کرنے یہاں آتے ہیں اور یہاں کے بھائی چارے کو دیکھ کر کافی خوشی کے ساتھ واپس جاتے ہیں اور ہمارا مقصد بھی ملک بھر کے لوگوں کو یہاں کے بھائی چارے اور پیار محبت کے بارے میں آگاہ کرنا ہے تاکہ ملک بھر میں لوگ پیار محبت سے رہے۔ وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وکاس کنڈل, ایس ایس پی راجوری محمد اسلم, اے ڈی ڈی سی راجوری, اے ایس پی راجوری اور دیگر آفیسران بھی خاص طور پر موجود رہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا