مزدور کسان ویلفیئر کمیٹی رام سو کا میمورنڈم ایس ڈی ایم رام سو کو پیش

0
103

نمائندہ لازوال
رام بن //مزدور کسان ویلفیئر کمیٹی رام سو کے صدار شبیر احمد ڈینگ کی صدارت میںوفد نے میمورنڈم ایس ڈی ایم وقار جہانگیر کو پیش کیا ۔وفد میں دیس راج سابقہ سرپنچ و نا ئب صدر یونین مگرکوٹ ، فیاض احمد سوہل سیکریٹری ، سابقہ سرپنچ عبدالرشید کٹوچ، محمداشرف لون ، مجیب الرحمن سابقہ سرپنچ دھمنستہ ، ٹھاکر بھگوان داس رام سو ، میر نور محمد رامسو ، فیاض احمد ڈینگ مگر کوٹ ، رتن لعل گپتا رام سو ، سوہل محمد افضل ،پنچ اعجاز احمد سوہل مگرکوٹ وغیرہ شامل تھے ۔ وفد نے میمورنڈم میں جموں سرینگرفورلائن میں مقامی نوجوانوں کو بھرتی کر نا ، تجربہ کار اور ناتجربہ کار نوجوانوں کو بھرتی کر نا ،جو بھی ٹیکنیکل مشینری ہے اس کے لئے لوکل ہنر مندوں کو ترجیحی بنیادوں پر تعینات کیا جا ئے ، مگر کوٹ سے رام سو تک چلنے والے لوگوں کو گرد وغبار کے سیوا کچھ حاصل نہ ہوا۔ اس لئے رام سو تا پتھیال تک ایک پانی کے ٹینکر کو مستقل تعینات کیا جا ئے ، پنتھیال سے رام سو تک اسکولی بچوں کے لئے لانے اور لے جانے کے لئے خصوصی گاڑی کا انتظام کیا جا ئے ۔وفد کی قیادت کر رہے شبیر احمد ڈینگ نے ایس ڈی ایم سے کہامندرجہ بالا مطالبات عرصہ تین چار سال سے عوام کر رہی ہے لیکن آج تک کوئی بھی شنوائی نہ ہوئی ۔اگر حالات ایسے ہی رہے تو لوگ سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہوجائیں گے ۔ مزدور کسان ویلفیئر کمیٹی کی جانب سے پیش کئے گئے میمورنڈم میں جو جائز مطالبات رکھے گئے ہیں انہیں جلد از جلد حل کیا جا ئے ۔ آخر پر دیس راج نے بتا یا کہ اگر یونین کی جائز مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو تما م سب ڈویژن رام سو کے ہنر مند اور غیر ہنر مند بے رو ز گار نوجوان ہڑتال پر بیٹھیں گے ۔ اس موقع پر ایس ڈی ایم رام سو نے وفد کو غور سے سنا اور انہیں یقین دلایا کہ آپ کی جتنے بھی جائز مطالبات ہے انہیں حل کر نے کی بھر پور کوشش کی جائے گی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا