ذیشان جاوید رانا کا بلاک چھترال کا دورہ چھنگاں، کالابن و پھٹانہ تیر میں لوگوں سے ملاقات/ عوامی درپیش مشکلات کا جائزہ لیا، لوگوں نے کیا خیر مقدم

0
136

اعجاز کوہلی
مینڈھرنیشنل کانفرنس کے یوتھ صوبائی سیکریٹری ایڈوکیٹ ذیشان جاوید رانا نے مینڈھر کے بلاک چھترال کا دورہ کر کے چھنگاں، کالابن اور پٹھانہ تیر کے لوگوں سے ملاقات کی اور عوامی مشکلات کا جائزہ لیا ۔وہیں موصوف نے مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کی اور پھٹانہ تیر میں وفات پا چکے شیر خان کہ گھر جا کر تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں مقام اعلیٰ نصیب فرمائے اوراہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ان کے ہمراہ علاقہ چھترال سے نثار چوہدری ،ندیم کھٹانہ، فردوس خان، محمد بشیر و دیگر کئی نیشنل کانفرنس کے ورکر موجود رہے اس دوران کئی وفود نے صوبائی سیکریٹری کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا اور اپنے علاقے میں پیش آ رہی مشکلات سے آگاہ کیا کئی۔عوام نے کہا نیشنل کانفرنس کے صوبائی سیکریٹری موجود رکن اسمبلی مینڈھر جاوید رانا کہ فرزند ہیں لوگوں نے جاوید رانا کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا