’مزدور طبقہ ہمارے معاشرے کا ایک انتہائی اہم حصہ ہے‘

0
0

اپنی پارٹی محنت کش طبقے کے حقوق کو فراہم کرانے کے لیے پرعزم ہے: سید محمد الطاف بخاری
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے ا?ج یوم مزدور پر سماج کے مزدور طبقے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سماج کے اس لازم و ملزوم طبقے نے ہمیشہ اس خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا خون پسینہ بہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی مزدور طبقے کو اس کے جائز حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔اپنے ایک بیان میں سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ’’مزدور طبقہ ہمارے معاشرے کا ایک انتہائی اہم حصہ ہے اور ہر سال ’یوم مزدور‘ ہمیں اس طبقے کے حقوق کے حصول کے لیے اپنے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اپنی پارٹی کے پاس مزدور طبقے کو اس کے حقوق فراہم کرانے اور اس کا معیار زندگی بہتر بنانے کے حوالے سے وڑن بھی ہے اور ارادہ بھی۔ جب ہمیں عوامی خدمت کیلئے مینڈیٹ حاصل ہوگا تو ہم اپنے سماج کے مزدور طبقے کے حالات بہتر بنانے اور اْنہیں اْن کے حقوق دلانے میں کوئی لمحہ ضائع نہیں کریں گے۔ ہم مزدور طبقے کے حقوق اور وقار کے لیے کھڑے ہیں، اور ہم ایک ایسے مستقبل کی تعمیر کا عہد کرتے ہیں جہاں ہر مزدور کی قدر ہو، عزت و وقار ہو اور اسے اس کے حقوق حاصل ہوں۔‘‘

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا