لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍خواتین کو بااختیار بنانے اور طبی امدادی کیمپ خاص طور پر سرحدی علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لیے ہندوستانی فوج کی جانب سے شروع کی جانے والی ایک بڑی پہل ہے۔خطہ کی خواتین کو مختلف سرکاری ملازمتی اسکیموں سے مستفید ہونے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ہندوستانی فوج نے مرہوٹ، پونچھ میں ایک بیداری لیکچر کا اہتمام کیا۔ وہیںتقریب کے بعد خواتین کا مفت طبی معائنہ اور ادویات کی تقسیم کی گئی۔اس لیکچر نے انہیں روزگار کے مختلف مواقع اور فلاحی اسکیموں جیسے کہ تعلیم کی قومی پالیسی، مہیلا سماکھیا، قومی کمیشن برائے خواتین، بالیکا سمریدھی یوجنا، سرو شکشا ابھیان، ابتدائی سطح پر لڑکیوں کی تعلیم کے لیے قومی پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔وہیں شرکاء نے اس اقدام کو شروع کرنے کے لئے ہندوستانی فوج کے شکر گزار تھے اور اسی طرح کے اقدامات پر مزید بات چیت اور تعاون کی کوشش کی۔