بی جی ایس بی یو کے سابق چھ طلباء جے کے اے یس میں کامیاب

0
0

یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر اکبر مسعود نے پیش کی مبارکباد
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی (بی جی ایس بی یو) کے چھ سابق طلباء نے جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروسز (جے کے اے ایس) کے امتحان میںکامیابی حاصل کی جس کے نتائج کا منگل کو اعلان کیا گیا۔واضح رہے کوالیفائی کرنے والوں میں سکول آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے محمد دانش (شعبہ انگریزی)، ہارون رشید، دانشوار شفیع، محمد اعجاز، محسن بلال، ارسلان ہمال اور شگفتہ حنیف شامل ہیں۔اس ضمن میںیونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اکبر مسعود نے منتخب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا، بی جی ایس بی یو فیملی ان کی اہم کامیابیوں پر خوش ہے اور ان کے پیشہ ورانہ کیریئر میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جی ایس بی یو کے سابق طلباء نے زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنا لوہا منوایا ہے ۔پروفیسر اکبر نے منتخب امیدواروں کے اہل خانہ اور اساتذہ کو بھی مبارکباد دی۔پروفیسر اکبر نے کہا کہ یونیورسٹی طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے پرعزم ہے تاکہ انھیں معاشرے اور قوم کا اثاثہ بنایا جا سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا