مرکزی کابینہ نے جمرانی ڈیم کے منصوبے کو منظوری دی

0
0

نینی تال/دہرادون// مرکزی کابینہ نے اتراکھنڈ اور اتر پردیش کے طویل الانتظار جمرانی ڈیم پروجیکٹ کومنظوری دے دی ہے۔
بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی سبراہی میں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں اس ڈیم کی منظوری کے بعد اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ ہلدوانی کے پینے کے پانی کے مسئلہ کے ساتھ ساتھ ترائی اور اتر پردیش کی آبپاشی کا مسئلہ بھی حل کرے گا۔
جمرانی ڈیم (150.60 میٹر اونچائی) کو اتراکھنڈ کے نینی تال ضلع میں کاٹھ گودام میں دریائے گاؤلا پر تعمیر کرنے کی تجویز ہے۔ اس پروجیکٹ سے تقریباً 1,50,000 ہیکٹر قابل کاشت علاقے کو فائدہ پہنچے گا جبکہ ہلدوانی شہر کو سالانہ 42 MCM پینے کا پانی فراہم ہوگا۔ اس کے علاوہ اس سے 6.3 کروڑ یونٹ پن بجلی پیدا کرنے کا بھی انتظام ہوگا ۔
وزیر اعظم آبپاشی اسکیم (بڑے اور درمیانے) کے تحت جمرانی ڈیم پروجیکٹ کو وزارت جل شکتی کی اسکریننگ کمیٹی نے منظوری دی تھی۔ ان منظوریوں کے بعد، وزارت جل شکتی نے اس تجویز کو مرکزی مالیاتی وزارت کے پبلک انویسٹمنٹ بورڈ کو مالی منظوری کے لیے بھیجا تھا۔
اس تجویز پر وزارت خزانہ نے اس سال مارچ میں اتفاق کیا تھا۔ مرکزی کابینہ کے ہری جھنڈی کے بعد اب مرکزی حکومت کی طرف سے 1730.20 کروڑ روپے کی منظوری دینے کی تجویز ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی اپنے دہلی دورے کے دوران وزیر اعظم سے ملاقات میں جمرانی ڈیم کا مسئلہ اٹھاتے رہے ہیں۔ اب مرکزی کابینہ کی منظوری کے بعد اس پروجیکٹ سے پینے کے پانی اور آبپاشی کے مسائل سے یقینی طور پر نجات ملے گی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا