شمالی کمان کے سربراہ کا پلوامہ اور اننت ناگ کا دورہ، سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا

0
0

سری نگر،25اکتوبر(یو این آئی) فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے بدھ کے روز اننت ناگ اور پلوامہ کا دورہ کاجس دوران انہیں سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔
انہیں اس دوران گراﺅنڈ کمانڈروں نے آپریشنز کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔
فوج کی شمالی کمان نے بدھ کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘ فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور پلوامہ میں فوجی تنصیبات کا دورہ کیا اور وہاں پر سینئر آفیسران کے ساتھ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ۔
دفاعی ذرائع کے مطابق ‘انہیں گراﺅنڈ کمانڈروں نے ہائی انٹینسٹی آپریشنز جن میں نگرانی اور فائر پاور ڈیلیوری کے لئے ہائی ٹیک آلات کا استعمال کیا جاتا ہے، کے بارے میں بریفنگ دی’۔
شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے چنار کور کمانڈر کے ہمراہ پلوامہ اور اننت ناگ میں فوجی کیمپوں کا دورہ کرکے آپریشنل تیاریوں اور سرمائی حکمت عملی کی تیاری کا جائزہ لیا۔
ناردرن کمانڈر نے فوج اور جموں و کشمیر پولیس کے دستوں سے بات چیت کی اور ان کی جنگی تیاری کے اعلیٰ معیار پر انہیں مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل کو ناگزیر قراردیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا