مرکزی عیدگاہ جموں میں تین دسمبر کو عظیم الشان سیرت النبیؐ کانفرنس کا ہوگا انعقاد

0
0

انجمن اصلاح المسلمین صدرعبدالمجیدکی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد،مانتظامات کالیاجائزہ،فرزندان توحید و رسالت سے شرکت کی اپیل
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ ریزیڈینسی روڈ جموں عیدگاہ پر تین دسمبر کو ہونے والی عظیم الشان سیرت کانفرنس کے پیش نظر انجمن اصلاح المسلمین کی انتظامیہ کمیٹی کا اہم اجلاس زیر صدارت عبدالمجید صدر انجمن ھذامنعقد ہوا جس میں سیرت النبیؐکانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر صدر انجمن اصلاح المسلمین کے صدر نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں معروف اسکالر جن میں مولانا رحمت اللہ میر بانڈی پورہ کشمیرسے،مولانا محمد الیاس ندوی بٹکل کرناٹک سے ،مولانا ڈاکٹر سید قلبی صادق نائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ،کمال فاروقی ممبر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ،مفتی انور خان بانی حلال کونسل ممبئی انڈیا،و دیگران تشریف لا رہے ہیں۔اس موقع پر منتظمین نے عوام الناس کو کانفرنس میں تشریف لانے کی اپیل کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو بجلی،پانی اور تحفظ کے بہتر اقدامات کرنے کی اپیل کی ۔میٹنگ میں ایچ اے صدیقی،چوہدری جماعت علی، محمد حسین ملک ،محمود احمد،عبدالرشید میر،مولانا عبدالحق،فاروق احمد،پرویز احمد ملک و دیگران موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا