عوامی خدمات کے پیش نظر سوہانجنا میںمفت طبی کیمپ کا انعقاد

0
0

ذیابیطس کی بڑھتی ہوئی بیماری خواتین کو مختلف طریقوں سے اثر کرتی ہے:ڈاکٹر سوشیل شرما
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ماہر قلب ڈاکٹر سوشیل شرما کی جانب سے ان کی فلاحی اور عوامی خدمات کی مہم کے تحت شری دورکا ناتھ شاستری آشرم سوہانجنا میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔واضح رہے اس کیمپ کا انعقاد آشرم میں ماہانہ اجتماع کے موقع پر ذیابیطس کے نمونے جانچنے کیلئے کیا گیا جبکہ عالمی سطح پر گزشتہ ہفتہ عالمی یوم ذیابیطس کے طور پر منایا گیا جس میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ خواتین میں زیادہ ذیابیطس کے مریض پائے جاتے ہیںاور اس ضمن میں ہر دس خواتین میں سے ایک ذیابیطس کی شکار ہوتی ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سوشیل شرما نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ذیابیطس کے مریض اکثر دل کے امراض کی وجہ سے بھی انتقال کر جاتے ہیںجبکہ ان کی موت میں ذیابیطس کا کوئی کردار نہیں ہوتا ان کی موت صرف دل کی بیماری کی وجہ سے ہو جاتی ہے جبکہ مرد و خواتین میں ذیابیطس کے کئی نشانیاں ایک جیسی ہوتی ہیںلیکن خواتین میں مردوں کے مد مقابل ذیابیطس کی نشانیاں الگ قسم کی ہوتی ہیں اور اس قسم کے امراض خواتین کو زیادہ پچھڑے پن میں دھکیل دیتے ہیں۔اسی سلسلہ میں کیمپ میں آئے لوگوں سے بات کرتے ہوئے ماہر قلب ڈاکٹر سوشیل شرما نے ان امراض سے نجات حاصل کرنے کیلئے متواظر چیک اپ اور کئی اہم نقاط پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے اس دوران بیماریوں کے میکانزم پر اظہار خیال کرتے ہوئے مختلف خالات واضح کئے اور کہا کہ جو پنکریاز کو اثر کرتے ہیںاور جو انسان انسولین مزاحمت کے ساتھ ہوتے ہیں وہ ذیابیطس اور دیگر خطرات کے عوامل کی وجہ سے دل کے دورے اور دل کے امراض کے خطرات میں ہو سکتے ہیں۔موصوف نے مزید کہا کہ ذیابیطس کے مریضوں کو دل اور خون کی نسوں کی بیماریوں سے نجات حاصل کرنی پڑے گی اور اس کے ساتھ ساتھ بلڈ گلوکوز سطح،بلڈ پریشر اور کولیسٹورول سطح کو بھی قابو میں رکھنا ہوگا اور یہ دل کے امراض کو قابو میں رکھ سکتے ہیں۔جبکہ کھانے پینے کی عادات،وزن کو قابو میں رکھنا اور نشہ خوری سے بچنا بھی دل کے امراض میں نمایاں کمی لا سکتا ہے۔اس موقع پرکیمپ میں 300مریضوں کا طبی معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں جبکہ شری گنگادھر شاستری ہیڈ پریسٹ آشرم، انتظامیہ کمیٹی اور مقامی عوام نے ڈاکٹر سوشیل شرما اور ان کی ٹیم کی جانب سے خصوصی موقع پر اقدامات کرنے پر سراہنا کی ۔کیمپ میں ڈاکٹر دھنیشور کپور، ڈاکٹر انیت پال سنگھ،ڈاکٹر کیول شرما،پیرا میڈکس اور رضاکاروں میں کمشیری لالا،راگھو راجپوت،ہروندر سنگھ،گورو گپتا،راجندر سنگھ،وکاس سبھروال، ،انکش کوہلی، منوج شرما،راجیو ووہرہ، جتندر شاستری،راج کمار،روہیت کھجوریہ اور وکاس کمار شامل تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا