لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی نے آج معروف گجر رہنما اور قانون ساز کونسل کے سابق رْکن مرحوم چودھری عبدالرحمٰن کو اْن کی چوتھی برسی پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت ادا کیا ہے۔ مرحوم اپنی پارٹی کی ایس ٹی ونگ کے ریاستی سیکرٹری خالد بڑھانہ کے والد تھے۔اس ضمن میں پارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا، ’’مرحوم چودھری عبدالرحمٰن بڑھانہ کو اْن کی خدمات کیلئے ہمیشہ یاد کیا جائے گا اور اْن کا نام ہمیشہ عزت و تکریم کے ساتھ لیا جائے گا۔ وہ ایک عظیم لیڈر تھے، جنہوں نے نہ صرف اپنی کمونٹی بلکہ جموں کشمیر کے پورے سماج کی فلاح و بہبود کیلئے ہمیشہ جانفشانی کے ساتھ کام کیا اور اس ضمن میں انہوں نے اپنی زندگی وقف کی تھی۔ وہ جموں کشمیر میں امن و استحکام ، خوشحالی اور ترقی یقینی بنانے کے مشن پر گامزن تھے۔‘‘بیان میں مزید کہا گیا، ’’ا?ج اْن کی چوتھی برسی پر اپنی پارٹی چودھری عبدالرحمان بڈھانہ کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اْن کے درجات بلند کرے۔‘‘