سبزی اور میوہ فروش قیمتوں کو اعتدال پر رکھیں: سماجی کارکن روف الرفیق
تنہا ایاز
پلوامہ؍؍وادی کے معروف سماجی کارکن اور ماہر ماحولیات کے ڈاکٹر روف الرفیق نے جموں و کشمیر کے تمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز پر مبارک باد پیش کی ہے۔اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک انتہائی خیرو برکت کا مہینہ ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ کے معروف سماجی کارکن ڈاکٹر روف الرفیق نے رمضان کے مقدس مہینے کی مبارکباد دی دیتے ہوئے کہا کہ رمضان کا مہینہ نیکیاں کمانے کا مہینہ ہے۔ انہوں نے
سبزی اور میوہ فروشوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قیمتوں کو اعتدال پر رکھ کر اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانے کی کوشش کرے۔ رمضان المبارک میں نیکیوں کا ثواب 70 گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔سماجی کارکن ڈاکٹر روف الرفیق نے ایک پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے۔ انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس مقدس مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرے اور اللہ تعالیٰ سے اپنی گناہوں کی معافی مانگیں۔