مذاکراتکار دھنیشور شرما سے پی ڈی پی اکائی ڈوڈہ کے وفد نے کی ملاقات

0
0

کہا پاکستان کے علاوہ جموں کشمیر کے تمام فریقین کو مذاکراتی عمل میں شامل کرنا ضروری
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ//مسئلہ کشمیر کے حتمی حل کے لئے مرکزی حکومت ہند کی طرف سے مقرر مذاکرات دنیشور شرما کے ساتھ ملاقات کے دوران جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ڈوڈہ کے وفد نے مذاکرات کار کو اپنے پارٹی موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے جامع مذاکرات ہی واحد راستہ ہے اور پارٹی کے مرحوم رہنما مفتی محمد سعید نے سابق وزیر اعظم ہند اٹل بہاری واجپائی کے دور میں جو حالات پیدا کئے تھے اور اٹل بہاری واجپائی نے جمہوریت ، انسانیت ، کشمیریت کو بنیاد بنا کر جو امن عمل شروع کیا تھا اس کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان کے علاوہ جموں کشمیر کے تمام فریقین کو مذاکراتی عمل میں شامل کرنا ضروری قرار دیا ہے ۔ وفد نے ریاست کے پن بجلی پروجیکٹوں کو واپس ریاستی حکومت کی تحویل میں دینے کا مطالبہ بھی دوہرایا ہے اس کے علاوہ پنچائتی انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے مرکز کی طرف سے پنچائتی اداروں کو رقومات روکنے کا سلسلہ ختم کرکے رقومات جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا وفد میں ریاستی سیکریٹری محبوب اقبال صدر ضلع شہاب الحق بٹ ، غلام محمد نیائیک، یدویر ٹھاکور، شوکت علی ملک، تبریز امان خان، ارشاد احمد کمبل، راشد حکیم ذرگر موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا