مدھیہ پردیش کے 7 لاکھ نوجوانوں کو آج ملے گا خود روزگار کا تحفہ

0
0

بھوپال،// مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو آج ریاستی سطح کے ‘روزگار دیوس’ کے موقع پر 7 لاکھ نوجوانوں کو خود روزگار کے لئے قرض کی رقم تقسیم کریں گے۔
سرکاری معلومات کے مطابق ڈاکٹر یادو آج مورینا اور گوالیار کے دورے پر ہوں گے۔ وہ مورینا کلکٹریٹ میں امن و امان اور ترقیاتی کام کاج کے سلسلے میں چمبل ڈویژنل جائزہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اس کے بعد وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے احمد آباد-گوالیار کے درمیان آکاسا ایئر پرواز کا افتتاح کریں گے۔
وہ دوپہر کو مورینامیں روزگار دیوس سے متعلق پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس پروگرام میں وہ سات لاکھ سے زائد نوجوانوں میں خود روزگار کے لئے قرض کی رقم تقسیم کریں گے۔
اس تقریب میں وزیر اعلیٰ نوجوانوں کو خود روزگار کے لیے 5151 کروڑ، 18 لاکھ 90 ہزار روپے کے قرض کی رقم تقسیم کریں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا