سری نگر – جموں قومی شاہراہ برف باری کے باعث بند

0
0

سری نگر،// وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر برف باری کے باعث ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے۔

ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ برف جمع ہونے کے باعث مسلسل بند ہیں۔

جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ رامسو اور بانہال کے درمیان بھاری برف باری اور بارشوں کے باعث ٹنل 2 پر چٹانیں کھسک آنے کے نتیجے میں سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے۔

حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ شاہراہ صاف ہونے تک اس پر سفر کرنے سے پرہیز کریں۔

ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک مسلسل بند ہے۔

بتادیں کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی میں برف باری ہوئی جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن پیدا ہونے سے ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہوئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا