مدرسہ انورِ مدینہ گندوہ بھلیسہ کا سالانہ جلسہ بڑی شان و شوکت کے ساتھ اختتام کو پہنچا

0
107

 

تین حفاظ قران طلبہ کی دستار بندی, باجی صاحب نے آپسی اتحاد و اتفاق کو قائم رکھنے پر زور دیا
اکرم ملک

  • بھلیسہ ؍؍ مدرسہ انورِ مدینہ گندوہ بھلیسہ کا سالانہ جلسہ بڑی شان و شوکت کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا جس میں پیر میاں محمد مقبول باجی کے علاوہ نامور علمائے کرام نے اپنے الگ الگ خطاب میں دین پر روشنی ڈالی۔تفصیلات کے مطابق بھلیسہ کے مدرسہ انورِ مدینہ گندو کا سالانہ جلسہ زیرِ قیادت پیر میاں محمد مقبول نقشبند سجاد نشین دربارِ عالیہ یونس نقشبندیہ اختتام پزیر ہوا جس میں تین حفطہ قرآن طلبہ کی دستار بندی بھی کی گئی۔جلسہ کی شروعات تلاوتہ کلام پاک سے کی گئی اور مدرسہ کے بچوں نے نعت پاک اور تقرریں بھی کی۔اس جلسہ میں پیر میاں محمد مقبول باجی کے علاوہ ریاست جموں و کشمر کے نامور علمائے کرام ممبر اسمبلی بھدرواہ و مقامی انتظامیہ کے علاوہ علاقہ بھلیسہ کے معززین نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر علمائے کرام نے اپنے الگ الگ خطاب میں عمتہ مسلم کو اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے احکامات حضورؐ کے طریقوں اور قرآنہ پاک کی دی ہوئی تعلیمات کے مطابق عملی زندگی گزارنے پر خاص زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے احکامات حضورؐ کے طریقوں اور قرآن پاک کی دی ہوئی تعلیمات کے مطابق جس انسان نے عملی زندگی گزاری وہ دنیا و اخرت میں کامیاب رہے گا اور جو رب چاہی زندگی سے ہٹ کر من چاہی زندگی گزارے گا اس کو دنیا و اخرت میں ناکامی کے سیوا کچھ بھی حاصل نہیں ہو گا۔اس جلسہ میں شرکت کرنے والوں میں پیر میاں محمد مقبول باجی ،ایم ایل اے بھدرواہ دلیپ سنگھ پریہار، ایس ڈی ایم گندو چودھری دلمیر احمد، ایس ایچ او گندو طاہر یوسف خان، نیشنل کانفرنس لیڈر چودھری سلام دین دین ،محمد افاقی ،محبوب آزاد، رینج افسر ظفراللہ شیخ ،منیر احمد شیخ، محمد اشرف کوہلی و دیگران شامل ہیں۔آخر پر پیر میاں محمد مقبول المعروف باجی نے تمام لوگوں کو اتحاد و اتفاق رکھنے پر خاص زور دیا اور دعائیے مجلس کے ساتھ جلسہ اختتام ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا