ادارے کی امدادی و غیر امدادی طالبات نے شرکت کی
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍آج یہاں گاؤں کھنیتر کی مشہور دینی درسگاہ مدرسہ اشرفیہ خدیجۃ الکبری للبنات میں طالبات کے مابین قرات، و نعت شہہء دیںؑ و تقاریر کا ایک عظیم الشان مقابلہ ہوا جس میں ادارے کی امدادی و غیر امدادی طالبات نے مکمل تیاری کے ساتھ شرکت کی۔ اور اپنی علمی و لیاقت کا مظاہرہ کیا۔ بعد مسابقہ ججز کا کہنا تھا کہ طلبہ کی مانند طالبات میں بھی ایسے مقابلے ہونا چاہیے تاکہ ان کے اندر بھی ذوقِ مسابقہ پروان چڑھے اور شوق مطالعہ پیدا ہو۔ وہیں مقررین نے کہاکہ ادارہ کے مہتمم حافظ محمدمعشوق اشرفی جامعی لائقِ دادو تحسین ہیں جنکی تگ و دو سے یہ کارواں سوئے منزل گامزن ہے۔