مدارس اسلامیہ کی بدولت علمی استحکام موجود :مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی

0
0

المدینہ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام جلسہ دستار بندی وعرس سادات جیلانیہ منعقد
اعجازالحق بخاری

پونچھ ؍؍’’مدارس جہاں اسلام کے قلعے ، ہدایت کے سر چشمے، دین کی پنا ہ گا ہیں ، اور اشا عت دین کا بہت بڑ ا ذریعہ ہیں وہاں یہ دنیا کی سب سے بڑی حقیقی طور پر ’’این جی اوز‘‘بھی ہیں۔ جو لاکھوں طلبہ و طالبا ت کو بلا معاوضہ تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو رہائش فراہم کررہے ہیں ۔دینی مدارس کی تاریخ اتنی ہی قدیم ہے جتنی کہ اسلام کی ،دینی مدارس عہد نبوی سے لے کر آج تک اپنے ایک مخصوص انداز سے آزاد چلے آ رہے ہیں‘‘۔ ان خیالات کا اظہار پونچھ میں المدینہ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام چل رہے ادارہ جامعہ معینیہ رضویہ کے جلسہ دستار بندی موقعہ پر قاضی شہر پونچھ مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی خطیب مرکزی جامع مسجد و نائب صدر جماعت اہلسنت صوبہ جموں نے کیا۔اس موقعہ پر مقررین نے کہا یتیموں کا صرف پیٹ بھرنا ہی ایک ضرورت نہیں؛ بلکہ ان کی مکمل نگہداشت، تعلیم وتربیت اور ساری ضروریات کی تکمیل ایک لمبے عرصہ کی متقاضی ہوتی ہے۔ یہی سوچ کر گویا ہر ایک اپنے کو بری الذمہ قرار دیتا ہے، جس کے نیتجہ میں ان بچوں کی زندگیاں یوں ہی ضائع ہوجایا کرتی ہیں۔اسلام ایک مکمل نظام حیات ہے۔ اس میں ہر ایک کے حقوق کا خیال رکھا گیا ہے۔ اللہ پاک نے کسی کو بے یار ومددگار نہیں چھوڑا۔ ہر ایک کے لیے ایسے اسباب وذرائع مہیا کردیے ہیں کہ وہ آسانی کے ساتھ اللہ کی زمین پر رہ کر اپنی زندگی کے ایام گزار سکے۔ یتیم ونادار اور لاوارث بچوں کے بھی معاشرتی حقوق ہیں۔ ان کی مکمل کفالت ان کے حقوق کی پاسداری ہے اور اس سے منہ موڑلینا ان کے حقوق کی پامالی ہے انہوں نے کہا اس دور میں دینی مدارس ملت و معاشرے کی استحکام کی ضمانت کا نام ہے ۔اس وقت عوام کو اپنے بچوں تمام برائیوں سے روکنے کے لئے مدارس کا رح کرنے کی ضرورت ہے ۔اس موقعہ پر ادارے کے ذمہ دار مولانا حافظ عبد المجید مدنی ضلع صدر جماعت اہلسنت نے بتایا کہ المدینہ ویلفیئر ٹرسٹ نے پونچھ کے بہت علاقوں اپنی نگرانی میں مدارس اور مساجد بنانے میں اہم رول ادا کیاہے۔اس موقعہ پر ٹرسٹ کے زیر اہتمام چل رہے ادارے جامعہ معینیہ رضویہ کے دو خوشنصیب طلبہ کی حفظ کی دستار بندی بھی ہوء جبکہ ادارے کے طلبہ کے مابین منعقد مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعام سے سرفراز کیا گیا۔ٹرسٹ کے چیئرمین پونچھ کے معروف بزنس مین الحاج عبد العزیز میر صاحب نے بتایا کہ المدینہ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام سادات جیلانیہ کے مزار اور خاص کر یہاں یہ مسجد شریف تعمیر کی گء ہے انہوں نے بتایا کہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام چل رہے غریب نواز ہوسٹل میں اس وقت 60 غریب بچوں کی کفالت ہورہی ہے جنکے تمام خرچے المدینہ ویلفیئر ٹرسٹ ہی برداشت کررہا ہے ۔جن میں سے بچے دینی دنیاوی تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا اس وقت ٹرسٹ دیگر علاقوں میں بھی مختلف ملی سماجی کام انجام دے رہا ہے انہوں نے کہا آمدہ تعلیمی سال کے داخلے کے لئے درخواستیں طلب کی جارہی ہے جس میں یتیم غرباء مساکین طلبہ کی کفالت کی جائے گے۔اس موقعہ پر جماعت اہلسنت کے علماء معززین شہر کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی آخر میں سلام و دعا پر ہوا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا