’دینیات کے طلبہ کا عصری علوم فنون پر توجہ دینا ضروری ‘

0
0

کالی کٹ میں منعقدہ نیشنل ایمیننس اجلاس سے غلام عبدالقادر علوی ،ڈاکٹر ازہری ،منانی میاں،مہدی میاں چشتی کا خطاب
عبدالکریم امجدی

کالی کٹ ؍؍جنوبی ہند کالی کٹ مرکز الثقافۃ السنیہ کے زیر اہتمام آج یہاں صحن مرکز میں مرکز ۴۵؍سالہ جشن پرمنعقدہ نیشنل ایمننس اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔جس میں ملک بھر سے علما مشائخ ،ملی ومذہبی عمائدین کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن ودعا سے ہوا۔ بعدہ خیر مقدمی کلمات وتعارفی خطاب کلیہ ڈیپارڑمنٹ کے صدر مولانا عمر علی ثقافی نے پیش کیا ۔اس موقع پر اجلاس سے افتتاحی خطاب میں برائوں شریف یوپی کے سجادہ نشیں بزرگ عالم دین مولانا غلام عبدالقادر علوی نے کہاکہ آج ضرورت ہے کیرل کی قیادت میں ملک بھر میں دینی وعصری تعلیم کانفاذ ہوا۔ انہوںنے کہاکہ شیخ ابوبکر احمد نے اپنے اخلاص اوراخلاق کے ذر یعہ جو دین ودعوت کا جو کام کیا ہے وہ ہمارے لئے ماڈل ہے ۔انہوں نے کہااخلاص اعمال اور عبادت میں روح کی حیثیت رکھتا ہے یعنی جو کام اللہ کی رضا کے حصول کے لئے کیا جائے ۔وہی کامیابی کی ضمانت ہے ۔ انہوں نے جنوبی ہند کی طرز تعلیمات کو شمال میں نافذکرنے کی پیش کش کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے اپنے خصوصی خطاب میں کہاکہ دینیات کے طلبہ کا ڈاکٹر انجینئر اور وکیل بنناچاہئے ۔ کیرل میں جامعہ کے ماتحت لاء کالج ،یونانی میڈیکل کالج ،انجینئرنگ کالج ہیںجس میں دینی علوم وفنون حاصل کرنے والے طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ نالج سٹی تعلیمی ہب کی طرح شمال میں بھی بہترین کالجز اور سینٹرس کا قیام کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ اصحاب ثروت کو دینی مدارس کے قیام اور اسے مضبوط کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ ڈاکٹر ازہری نے کہاکہ قدیم وراثت کی بقا کے لئے ہمیں کمربستہ ہونا چاہئے ۔بریلی شریف کے سجادہ نشیں منانی میاں نے تعلیمات اعلیٰ حضرت کو اسلام وسنیت کی پہچان قرار دیا ۔اجلاس سے اجمیر شریف درگاہ کے سجادہ نشیں سید مہدی میاں نے کہاکہ شیخ ابوبکر نے جنوب وشمال کی تمام خانقاہیں جو ایک دوسرے سے الگ ہوگئیں تھیں اسے جوڑنے میں کلیدی کردار اداکیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ تمام خانقاہیں مل کر ایک ساتھ کیرل کی طرز پر دعوتی کام کریں جوکہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ پروگرام کی سرپرستی اجمیر شریف کے سجادہ نشین مولانا سید مہدی میاں نے کی ۔ جبکہ نظامت کے فرائض مولانا مفتی ابراہیم ،مولانا عبیداللہ ثقافی نے انجام دیا ۔اجلاس بشیر نظامی ،عبید نظامی ،سراج ثقافی ،بشیر ثقافی ،فاضل ثقافی ،حاجی محی الدین سمیت اراکین جامعہ کثیر تعداد میں شریک رہے ۔آخرمیں صلوۃ وسلام پر پروگرام کا اختتام ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا