مخلوط سرکار عوامی امنگوں پر اُترنے میں مکمل طو رپر ناکام :عبدالغنی ملک

0
0

دور دراز علاقوں میں لوگ کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں

آر جے بشیر

 

  • مہور؍نیشنل کانفرنس کے سابق ریاستی وزیر ، پارٹی سنٹرل سکریٹری عبدالغنی ملک نے مہور میں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخلوط سرکار عوامی امنگوں پر اُترنے میں مکمل طو رپر ناکام ہو چکی ہے اور اس پارٹی کا کوئی حق نہیں ہے کہ وہ کرسی پر برا جماں رہے ۔ انہوں نے کہاکہ دور دراز علاقوں میں لوگ کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور سرکار کو ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقوں میں لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور راشن کے دانے دانے کے لئے ترس رہے ہیں اور سرکار کو ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار ڈیلی ویجروں اور کیجول لیبروں جو پی ڈی ڈی ، پی ڈبلیو ڈی ، فارسٹ ، سی اے پی ڈی کے علاوہ بہت سارے محکموں میں ہیں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔ انہوں نے مہور میں گریف کی کار کردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہور سے بدھل سڑک کی اور پی ایم جی ایس وائی سڑکوں کی حالت کافی خستہ ہے ۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا