محکمہ ماہی گیری ملازمین کی ضلع اکائی تشکیل عمران احمد کو صدر منتخب کیاگیا

0
0

اعجاز کوہلی
مینڈھرمحکمہ ماہی گیری کے ملازمین کا ایک اجلاس منعقدکیا گیا جس میں ضلع کے سبھی ملازمین نے حصہ لیا۔ اجلاس دو نشستوں میں ہوا پہلی نشست میں ضلع کی نئی اکائی تشکیل دی گئی۔ جس میں باقاعدہ ووٹنگ کے ذریعے عمران احمد کو صدر منتخب کیا گیا جب کے غلام مصطفی کو نائب صدر بنایا گیا۔ سورب سودن،محمد خالد،عاشق حسین اور سمت بالی کو بالترتیب جنرل سکریٹری، پریس سکریٹری، قانونی صلاح کاراور خزانچی بنایا گیا۔ جبکہ خالد منسور کوضلع فشیرز امپلائز ایسوسی ایشن کا چیئرمین منتخب کیا گیا اس کے بعد دوسری نشست میں ضلع کے سبھی ملازمین نے حصہ لیا۔اور ملازمین کو پیش آ رہے مسائل کو ابھارہ گیا۔جس میں ڈھائی سال کی تنخواہ اور ڈی پی سی جیسے معاملات زیر بحث لائے گے۔ اس موقع پرعمران احمد نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ریاستی اکائی کے ساتھ قدم سے قدم ملا کے چلنا ہو گا اور فشریز امپلائزا یسو سی ایشن کے ریاستی صدر آرتھر مظفر ریشی کی ہر کال کو بڑی توجہ کے ساتھ لینا ہو گا۔ آخر میں محمد خالد پریس سکریٹری نے ملازمین کو اپنے حق کی لڑائی لڑنے کے ہمہ وقت تیار رہنے کی اپیل کی اور اپنے فرائض کو ایمانداری سے نبھانے پر زور دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا