راجوری میں یک روزہ گجر بکروال کنونشن کا انعقاد طبقہ کے مسائل حل ہونے تک اپنی جنگ جاری رکھےں گے

0
0

لازوال ڈیسک
راجوریڈاک بنگلہ راجوری میں آل جموں و کشمیر گجر بکروال کانفرنس کی ضلع آکائی راجوری نے یک روزہ گجر بکروال کنونشن کا انعقاد کیا جہاں طبقہ کے لوگوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی جن میں سابقہ پنچ، سرپنچ، طلباءو نوجوان لیڈرشامل تھے اور گجر بکروال کانفرنس کے لیڈران کو اپنی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے مسائل و مطالبات کے حل ہونے تک جد و جہد جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا۔وہیں بھاجپا کے دو وزراءکی ننھی آصفہ کے مجرموں کو تحفظ دینے اور ہندو ایکتا منچ کی طرف سے منعقدہ ریلی میں شرکت کرنے پر بھی ناراضگی جتائی اور کہا کہ وزراءکا یہ قدم نہایت شرمناک اور قابل مذمت ہے اس سے سماج میں جرائم پیشہ لوگوں کے مزید حوصلے بلند ہونگے اسی سلسلہ میںلیڈران نے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ عالم انسانیت اس انتظار میں ہے کہ کب ننھی آصفہ کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچاکر اس کے لوحقین کو انصاف فراہم کیا جائے لیکن اس مسئلہ میںسیاست کا حائل ہونا تشویشناک ہے ۔وہیں کنونشن کی صدارت تنظیم کے ریاستی صدر حاجی یوسف مجنوں گورسی کررہے تھے اور چوہدری یٰسین پسوال بطور مہمان خصوصی پروگرام میں موجود تھے ۔ان کے علاوہ چوہدری سلام الدین بجارڈ ریاستی چیف آرگنائزر، چوھدری محمد اسلم صوبائی صدر جموں، ذاکر چوھدری نایب صدر ،گفتار احمد چوھدری و دیگران موجود تھے ۔اس دوران ضلع اکائی راجوری کی بھی تشکیل دی گئی اور حاجی جمشید چوھدری کو ضلع کا صدر نامزد کیا گیاجبکہ چوھدری نورانی کو سینئر نائب صدر، بشیر احمد چوھدری نائب صدر، ماسٹر میر محمد چیف کوآرڈینیٹر ، چوھدری مشتاق احمد جنرل سیکریٹری، حاجی کرامت حسین، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری، ریاض چوہدری خزانچی و میڈیا انچارج ، جنگ باز سرپنچ آرگنائزر، ریٹائرڈ کیپٹن نظام الدین بلاک صدر پلانگڑہ، بشیر چوھدری، ریٹائرڈ انسپکٹر، آرگنائزنگ سیکریٹری اور کئی دیگر اہم لوگوں کو ضلع اکائی کے عہدے تفویض کئے گئے وہیں لیڈران نے اپنی مانگوں کے حل ہونے تک جنگ جاری رکھنے کا عزم بھی کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا