محکمہ روزگار نے سانبہ میں آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت بیداری پروگرام کا انعقاد کیا

0
0

ڈاکٹر خالد حسین ملک نے پروگرام کا افتتاح کیا ، ستر سے زائد بے روزگار رجسٹرڈ نوجوانوں نے حصہ لیا
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍ آزادی کا امرت مہوتسو اور میری مٹی میرا دیش مہم کے تحت منعقد کیے جانے والے پروگراموں کے سلسلے میں، ڈائریکٹوریٹ آف ایمپلائمنٹ جموں و کشمیر نے ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سنٹر سانبہ کے ذریعے ایک کیریئر گائیڈنس اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔وہیںجوائنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ جموں ڈاکٹر خالد حسین ملک نے پروگرام کا افتتاح کیا جس میں ستر سے زائد بے روزگار رجسٹرڈ نوجوانوں نے حصہ لیا۔اس پروگرام کا مقصد اکاؤنٹس ایگزیکٹیو کے تین ماہ کے مفت تربیتی کورس کے لیے ٹرینیز کے اندراج کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کرنا تھا جو جلد ہی ضلع سانبہ میں شروع ہونے جا رہا ہے۔وہیںجوائنٹ ڈائرکٹر ایمپلائمنٹ جموں نے پرائیویٹ اور سرکاری سیکٹر میں تقرری کے لیے ٹرینیز کی ہنر مندی کی ضرورت پر زور دیا۔ جوائنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ کی جانب سے بیروزگار نوجوانوں میں خود روزگار کی حوصلہ افزائی کے لیے ’ممکن‘اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانے والوں میں گاڑیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا