محکمہ دیہی ترقی کا پونی ریاسی میں یک روزہ بیداری پروگرام

0
0

متوازن غذائیت کے ساتھ ساتھ محکمہ کی ا سکیموں پر جانکاری فراہم کی گئی
لازوال ڈیسک
ریاسی//محکمہ دیہی ترقی وپنچایتی راج کے وزیر عبدالحق خان کی ہدایت پر محکمہ کی طرف سے ریاسی کے بلاک پونی میں یک روزہ بیداری کیمپ منعقد کیاگیا جس دوران خواتین کو متوازن غذائیت کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ساتھ مرکزی معاونت والی مختلف اسکیموں سے بھی روشناس کروایاگیا۔ اس موقعہ پر ضلع میں نئے جاب کارڈ تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہوا۔اس پروگرام کی صدارت اسسٹنٹ کمشنرڈیولپمنٹ دیہی ترقی ریاسی محمد یوسف ملک نے کی جبکہ اس موقعہ پر مہمان خصوصی سٹیٹ نیوٹریشن افسر ۔انچارج آئی ای سی سیل طفیل احمد راٹھور تھے ۔ پروگرام میں ضلع پنچایت آفیسر ،تحصیلدار پونی ،بلاک ڈیولپمنٹ افسر ، بلاک میڈیکل افسر ، مقامی پنچایتی نمائندگان اور بڑی تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی ۔خواتین کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے طفیل احمد راٹھور نے کہاکہ ان کیمپوں کے انعقا د کا مقصددیہی ہے کہ خواتین کو متوازن غذائیت کے بارے میں جانکاری فراہم کی جائے تاکہ وہ اور ان کے ہاں پید اہونے والے بچے تندرست و توانا ہوں اور ایک صحت مند معاشرہ وجود میں آئے ۔ انہوںنے کہاکہ خواتین سماج کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں جن کی بااختیاری اور ترقی سے پورا سماج ترقی یافتہ بن سکتاہے ۔انہوںنے خواتین پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ ایسی سبزیاں ، پھل اور غذائیں کھائی جائیں جن میں متوازن غذائیت ہو ۔انہوںنے کہاکہ محکمہ کی طرف سے جگہ جگہ بیداری پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید پروگرام ہوںگے تاکہ خواتین کو ان کی صحت کا خیال رکھنے کے بارے میں بیدار کیاجاسکے ۔ انہوںنے پروگرام میں موجود خواتین پر زور دیاکہ وہ یہاںسے ملنے والے پیغام کو عام کریں۔ آئی ای سی کنسلٹنٹ اعجاز احمد خان نے بھی متوازن غذائیت کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی ۔اس دوران نریگا ورکروں میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ یوسف ملک کے ہاتھوں نئے جاب کارڈتقسیم کئے گئے ۔اپنے خطاب میں موصوف نے عوام اور خواتین پر زور دیاکہ وہ محکمہ کے تحت چلائی جارہی سکیموں کا فائدہ اٹھائیں ۔انہوںنے افسران کو ہدایت دی کہ وہ مستحقین تک ان کاحق پہنچائیں ۔ انہوںنے خاص طور پر سوچھ بھارت مشن کے تحت ہر گھر میں بیت الخلاﺅں کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اس بلاک کو جلد سے جلد اوپن ڈیفکیشن فری قرار دینے کیلئے سوفیصد ہدف عبور کیاجائے ۔ ان کاکہناتھاکہ ریاسی کو پہلے بھی مرکزی معاونت والی سکیموں کی عمل آوری پر قومی سطح پر اعزاز مل چکاہے اور وزیر اعظم نے من کی بات پروگرام میں اس ضلع کی ترقی کا ذکر کیا ۔انہوںنے لوگوں کو یقین دلایاکہ ان کے سبھی کام کئے جائیںگے اور وہ ہر وقت ان کیلئے دستیاب رہیںگے ۔پروگرام میں آئی ای سی کنسلٹنٹ محمد کامران شمشاد بھی موجو دتھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا