محکمہ دیہی ترقی نے پونچھ کے دیہی عوام کی ترقی میں اہم رول ادا کیا ائے سی ڈی اور بلاک آفیسران کی محنت نے انقلابی کام کئے

0
0

عمرارشدملک
پونچھ: ریا ست جموں کشمیر یوں تو سرحدی اور پہاڑی علاقہ ہے لیکن ساتھ میں 80فیصد دیہی علاقہ ہے جہاں روزگار کے لئے بھی کوئی انتظام نہیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ دیہی ترقی وپنچایتی راج نے ریاست میں انقلابی سطح پر کام کئے اور خاص طور پر ضلع پونچھ میں محکمہ نے بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کئے اور ساتھ میں بے روز گار نوجوانوں کو بھی کام کرنے کاموقعہ فراہم ہو ا ۔منر یگا اسکیم نے ریاست بھر کےساتھ ساتھ ضلع پونچھ کے دیہی علاقوں میں انقلابی کام کئے جن سے عوامی علاقوں کی ترقی بھی ہوئی اور بے روزگار نوجوانوں کو بھی کام ملا جس سے کسی ھڈ تک بے روزگاری بھی کم ہوئی ۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ پونچھ مختار شیخ نے بڑے کم وقت میں لوگوں کی ضروریات کو دور کرنی کی کوشش میں اہم رول ادا کیا تاکہ ہر ایک کو اس کی ضرورت کے مطابق کام فراہم ہوسکے ۔ وہیں بلاک آفیسران کی بات کرئے تو اس وقت ضلع پونچھ کی 11بلاکوں میں تعینات بی ڈی او ز زمینی سطح پر لوگوں کی ضرورت کے مطابق کام کررہے ہیں اور بے روزگاری کو کم کرنے کے لئے گرام سبھاﺅں کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے تاکہ بے روزگار وں کو کام کرنے کے لئے ان کی ضرورت کے مطابق کام دیا جاسکے جس سے کام بھی ہوجائے اور نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم ہوسکے ۔اس سلسلہ میں ضلع پونچھ کے مختلف پنچایتوں کے لوگوں سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ منریگا کے تحت انقلابی کام ہوئے ہیں اور گرام سبھاﺅں کا انعقاد بھی ہوتا ہے جس میں بی ڈی او بھی خود نگرانی رکھتے ہیں تاکہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہوسکے ۔غریب غربہ لوگوں نے بتایا کہ ایک سال میں ہمارے کام ہوئے ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ ہمیں کام کرنے والے آفیسر ان ملے جنہوں نے عوام کی ضروریات کو ذہین میں رکھ کر کام کیا ہے اور مستقبل میں بھی عوام کی ضروریات کے مطابق ہی کام کرئے گے ۔ لوگوں نے کہا کہ منریگا ، ایس بی ایم یا پھر دیگر اسکیموں کو عوام کی ضروریات کے لئے استعمال میں لایا گیا ہے اور ضلع پونچھ کے دیہی علاقوں میں ان اسکیموں کا اصل استعمال کیا گیا ہے جس سے عوام کو فائدہ حاصل ہو رہا ہے ۔ لوگوں نے بتایا کہ کچھ عناصر ائے سی ڈی یا پھر بلاک آفیسران کے خلاف سازششیں کرتے ہے جو کہ جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے کیونکہ اس وقت عوام کے کام ہورہے ہیں ایسے میں کچھ لوگوں کی دوکانیں بند ہوگئی ہیں جو اکثر لیڈری یا پھر پیسے کے لئے کام کرتے تھے اس لئے اب آفیسران کو بدنام کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جو کہ قابلِ افسوس بات ہے اور ہم ڈی سی پونچھ اور ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ جو عناصر عوام مخالف کام کرتے ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ عوامی کاج میں کوئی رکاوٹ یا پریشانی نہ ہو۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا