خطہ پیرپنچال کی عوام نے دونوں عارضی ملازمین کے حق میں ایکس گریشیا رلیف جاری کرنے کی حکومت وانتظامیہ سے کی مانگ
شیراز چوہدری/منظور حسین قادری
سرنکوٹ/راجوری؍؍گزشتہ شب تحصیل سرنکوٹ بفلیاز بلاک موضع درآبہ کے مستقل رہائشی مسمی واجد علی قریشی ابن مرحوم محمد نواز قریشی عمر تقریباً 34 سال دوران بجلی سپلائی بحال کئے جانے ٹرانسفارمر سے شارٹ سرکٹ کے باعث کنمبوں سے گر کر موقع پر ہوئے جاں بحق ادھر ضلع راجوری تحصیل تھنہ منڈی عظمت آباد کے عارضی ملازم مسمی محمد جہانگیر ولد عبدالعزیز عمر 34 سال دوسرے روز شام 4بجے منہیال گلی ٹرانسفارمر کے کنمبوں پر شارٹ سرکٹ کے کارن برقی رو سے جھلس گئے ۔واضح ہو کہ مرحوم واجد علی قریشی اہلیہ سمیت تین بیٹاں چھوڑ گئے سوگوار کنبہ سے نسیم الغنی قریشی ریٹائرڈ جے ای نے بتایا کہ واجد علی کے والدمرحوم کینسر کے مریض تھے جن پر گھر کی پونجھی صرف کرڈالی نیز مقروضی حالات سے دوچارکسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور تھا اور مرحوم محمد جہانگیر نہایت دیانتدار شخص ہونے کے باوجود غربت وافلاس سے اسقدر متاثرہ رہا کہ شادی خانہ آبادی تک میسر نہ ہوئی ۔ضلع راجوری کے سب ڈویژن تھانہ منڈی کے عظمت آباد کا رہنے والا نوجوان جو کہ محکمہ بجلی میں بطور عارضی ملازم اپنی خدمات سرانجام دے رہا تھا ۔اس شخص کی شناخت جہانگیر خان ولد عبدالعزیز ساکنہ عظمت آباد کے طور پر ہوئی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے ملی اطلاعات کے مطابق منیال گاؤں میں بجلی کی خرابی کو دور کرنے کے لیے ٹرانسفارمر پر چڑھا ہوا تھا اور ٹرانسفارمر کی مرمت کر رہا تھا کہ اچانک پیچھے سے بجلی آگئی اور اس شخص کو کرنٹ لگنے کی وجہ سے موت واقع ہوگئی۔ اس کی خبر لگتے ہی گاؤں کے لوگ کافی غمگین ہو گئے اور اسی غمگین حالات میں انہوں نے صدر مقام سب ڈویژن تھانہ منڈی کا رخ کیا اور محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف احتجاج کیا لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیشہ محکمہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے جو لائن مین لائن کی مرمت کر رہے ہوتے ہیں ۔اس طرح کے حادثے کا شکار ہوتے ہیں ۔لوگوں نے یہ مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی مکمل جانچ ہونی چاہیے اور جو بھی اس میں ملوث ہے ۔اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے اور اس عارضی ملازمین کے اہل خانہ کو پورا انصاف ملنا چاہیے مکمل یقین دہانی کے بعد لوگوں نے احتجاج ختم کیا۔اس ضمن میں خطہ پیرپنچال کی عوام نے حکومت وانتظامیہ اور متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اضلاع راجوری وپونچھ سے ایکس گریشیا ریلیف کی مانگ کی ہے تاکہ پسماندگان کا مستقبل متاثر نہ ہو نیز خطہ پیرپنچال کی مذہبی سماجی وسیاسی شخصیات دلدوز سانحہ ارتحال پر گہرے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین پسماندگان وغمزدگان کے غم میں شریک ہوکر مرحومین کی بخشش ومغفرت اور سوگوار کنبہ جات کے لئے صبر وتحمل کی دعا کی۔