جے سی او کی نعش بازیاب ،ایک اہلکارکی تلاش جاری
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍گزشتہ چند روز سے موسمی تغیر وتبدل کے مابین خطہ پیرپنچال میں شدید وموسلادھار بارشوں کا نزول جاری ہے جس سے جہاں زمینی شگاف پڑنے پہاڑ کھسکنے آسمانی بجلی چمکنے سے جانی نقصانات ہوئے وہیں پوشانہ کے مقام پر دریا عبور کرتے16راشٹریہ رائفل کے دو فوجی اہلکار دریائی طغیانی کے شکار ہوگئے ۔غرقآب شدگان کو ڈھنڈنے کے لئے پوشانہ سے لیکر شیرکشمیر پل تک بچائو آپریشن جاری تھا۔معتبر ذرائع کے مطابق ہیل ڈوگراں کے مقام پر بہرام گلہ کے جانباز تیراک دریا سے ایک فوجی JCOکی نعش بازیاب کرنے میں ہوئے کامیاب جبکہ دوسرے فوجی اہلکار کی تلاش شام دیر گئے جاری تھی۔وہیں دیررات موصولہ جانکاری کے مطابق مغل شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد ورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔واضح ہو کہ رتہ چھم کے مقام پر بارش کے کارن شگاف پڑنے اور پسی گرنے کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت مکمل معطل ہوگئی تھی شاہراہ پر مامور ایجینسی وملازمین نے مشنری کے استعمال سے ہنگامی بنیادوں ملبہ ہٹا کر درماندہ گاڑیوں کو اپنی اپنی منازل کی طرف روانہ کردیا۔