محکمہ بجلی رمضان کے مقدس مہینے میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے :بی اے ڈی سی

0
232

صرف وی آئی پی اور شہری علاقہ جات ہی نہیں بالکہ دیہی عوام کا بھی خیال رکھا جائے:ڈاکٹر شہزاد
لازوال ڈیسک
جموںرمضان کے مقدس مہینے کے آغاز سے قبل، جموں و کشمیر بارڈر ایریا ڈیولپمنٹ ،جموں و کشمیر کے قبائلی اور سرحدی باشندوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی ایک رجسٹرڈ تنظیم نے محکمہ بجلی سے درخواست کی ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بلاتعطل بجلی کو یقینی بنائیں اور کم از کم سحری اور افطار کے اوقات میں فراہمی کو یقینی بنائی جائے۔تنظیم نے زور دے کر کہا کہ ماضی میں بھی اسے شکایات موصول ہوئی تھیں کہ محکمہ بجلی رمضان کے مقدس مہینے میں بجلی کی باقاعدہ فراہمی کو یقینی بنانے میں ناکام رہا ہے۔
اس سلسلے میںبی اے ڈی سی کے چیئرمین اور سابق وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد احمد ملک نے پی ڈی ڈی کے حکام سے کہا کہ وہ نہ صرف شہروں اور وی آئی پی علاقوں میں توجہ مرکوز کریں بلکہ جموں و کشمیر کے پہاڑی اور سرحدی علاقوں میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور دیہی آبادی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کریں۔بی اے ڈی سی کے چیئرمین نے جموں و کشمیر کے تمام 20 اضلاع کی ضلعی انتظامیہ سے بھی درخواست کی کہ وہ تمام اشیائے خوردونوش کے نرخوں پر نظر رکھیں تاکہ ذخیرہ اندوز اشیاءکا ذخیرہ نہ کریں اور مقدس مہینے میں ناجائز فائدہ اٹھانے والوں پر سخت نظر رکھی جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا