محکمہ بجلی انتظامیہ! غریب عوام پر گرارہی ہے بجلی :عوام

0
0

فرید ملک کی قیادت میں اے ای ای سے وفد ملاقی
ریاض ملک
منڈی؍؍پیر پنچال عوامی ترقیاتی فورم کے چئیر مین محمد فرید ملک کی نگرانی میں ایک وفد نے آج محکمہ بجلی کے اے ای ای سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔جس میں بجلی کے نظام کی خستہ حالی اور غریبوں کے بجلی بلوں میں بے تحاشا اضافہ پر لوگوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوے محکمہ بجلی کے متعلقہ اے ای ای کو جلد از جلد تبدیل کرنے کی کوہار لگائی۔
انہوں نے کہاکہ اگر ایک ہفتہ کے اندر اندر لوگوں کے بلوں میں کمی کا حکم نامہ صادر نہ کیا گیا تو منڈی لورن ساوجیاں سلونیاں اور ان کے ملحقہ علاقہ جات کے لوگ تحصیل کمپلیکس منڈی کے باہر زبردست احتجاج کریںگے۔اس موقع پر شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوے فرید ملک نے کہاکہ یہاں غریب لوگ رہتے ہیں اکثر ایسے لوگ ہیں۔ جن کو صرف ایک ہزار روپیہ پنشن کی امدن ہے اور بل پقنچ یا اچھ سو بھرے گا تو کھایگا کیا۔اس دوران سابق سرپنچ ہیڈکواٹر منڈی مبشر بانڈے، نائب ساپنچ چھیلا، محمد فرید کے علاوہ متعدد
لوگوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اے ای ای کو تبدیل کرکے غریب عوام کو انصاف دلوائیں۔ کیوں کہ جب سے یہ یہاں تعینات ہوئے ہیں۔ انہوں نے غریبوں کا جینا حرام کررکھاہے۔
غریب لوگ اس وقت تنگ اچکے ہیں۔ جبکہ زمینی سطح پر نہ ہی وقت پر بجلی ملتی ہے۔ اور نہ تار اور کھمبے ہی ڈھنگ ست لگے ہوے ہیں۔ ستم یہ کہ ہماری رہاست میں بجلی پیداہوتی ہے۔اہم سے دوگنا، چگنا کرایاوصول کر پریشان کیاجارہاہے۔ جبکہ اے ای ای نے کہاکہ لوگوں کے گھروں میں لوڈ زیادہ ہے۔ اس لئے کرایابھی زیادہ آئے گا۔ جبکہ اس وقت دیہی علاقوں سے لوگ ڈھوکوں میں جاچکے ہیں۔پھر بھی ان کے بے تحاشہ بل سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔اس لئے عوام کے ساتھ انصاف کیاجائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا