کہاہاتھوں میں آئین کی کاپی اور دلوں میں اس کا احترام ہے،ہندوستان کے آئین کو کوئی طاقت ہاتھ نہیں لگا سکتی
یواین آئی
نئی دہلی؍؍کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر سیدھا حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وہ مسلسل آئین پر حملہ کر رہے ہیں اور کانگریس اسے کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کر سکتی ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مسٹر گاندھی نے پیر کو کہا "دیکھو، وزیر اعظم اور امت شاہ جی آئین پر جو حملہ کر رہے ہیں، وہ ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہے، ہم اسے ہونے نہیں دیں گے۔ اسی لیے ہم نے حلف لیتے وقت آئین کو اپنے ہاتھ میں رکھا تھا۔
آئین کو ہاتھ میں لے کر لوک سبھا میں حلف لینے جانے کے سوال پرصحافیوں کو آئین کی کاپی دکھاتے ہوئے مسٹر راہل نے کہا ’’ یہ ایک پیغام ہے اور اس کا پیغام جا رہا ہے۔ ہندوستان کے آئین کو کوئی طاقت ہاتھ نہیں لگا سکتی۔ ‘‘ایک اور ٹویٹ میں کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ ہاتھوں میں آئین کی کاپی اور دلوں میں اس کا احترام ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت اسے چھو نہیں کر سکتی، انڈیا اتحاد اپنی پوری طاقت سے اس کی حفاظت کرے گا۔