محکمہ باغبانی نے لٹھونگ میں جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا باغبانی سے جڑی تمام سرگرمیوں میں عوام حصہ لے:محکمہ باغبانی

0
19

افتخار حسین شاہ
سرنکوٹ //محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے پنچائت لٹھونگ میں ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ آفیسر ڈاکٹر کل جیت کور کی سربراہی میں جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا اور لوگوں کو باغبانی کے متعلق مکمل جانکاری فراہم کی گئی۔اس موقعہ پر محکمہ نے لوگوں کو باغبانی کے متعلق جانکاری دی اور باغبانی سے جڑی ہوئی تمام اسکیموں کے بارے میں تفصیلی طور پر بتایا جبکہ باغبانی کے متعلق لوگوں کے مسائل بھی سماعت کئے اور لوگوں کے بتایا کہ باغبانی سے جڑے ہوئے مسائل کو کس طرح حل کرنا ہے جس محکمہ ہارٹیکلچر اس کے لئے کسانوں کو بھر پور سہولیات فراہم کرتا ہے۔اس دواران انہوں نے مزید بتایا کہ باغبانی سے جڑی ہوئی تمام سرگرمیوں میں حصہ لیں اور محکمہ کی جانب سے دی جانے والی اسکیموں کا فائدہ اٹھائیں۔اس موقعہ پر کافی تعداد میں لوگوں نے جانکاری کیمپ میں شرکت کی اور کہا کہ امید ہے کہ آگے بھی اس قسم کے جانکاری کیمپ منعقد منعقد کئے جائیں گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا