محنت میری رحمت تیری:کامیابی کاراز

0
29

نکہ منجیہاڑی کے ڈاکٹر شاہ باز چوہدری پسماندہ علاقوں کی نوجوان نسل کیلئے مشعلِ راہ بنے

لازوال ڈیسک

  • جموں؍؍حالیہ کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس کے نتائج میں جن امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر طالب علم لیاقت اور قابلیت کے اعتبار ایک دوسرے سے آگے نظر آتا ہے۔مگر کچھ امیدواروں کی علمی لیاقت اور فہم و فراست تو چونکا دینے والی ہے۔ ان میں ڈاکٹر شاہ باز چوہدری جس کا تعلق تحصیل مہینڈر ضلع پونچھ کے ایک دور افتادہ گائوں نکہ منجیہاڑی سے ھے کی تعلیمی کارکردگی بہت ہی معیاری اور حد درجہ کمال کو پہنچی ہوئی ھے.. شاہبازکے بقول ان کی محنت اوررب کی رحمت، والدین کی دعائیں اوربرادراکبرکی شفقت ان کی کامیابی کے اہم ستون ہیں۔شاباز نے اگرچہ عام طالب علموں کی ۔اسطرح ابتدائی تعلیم اپنے وطن عزیز سے ہی حاصل کی مگر.. ایم، اے کی ڈگری شعبہ سیاسیات میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے امتیازی نمبرات کے ساتھ حاصل کی… علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے علمی ماحول نے شاباز میں علمی ادراک کی فہم و فراست جس قدر گہرائی پیدا کی ھے.. وہ مثالیہ ھے… علی گڑھ سے واپسی پر شاباز نے جموں یونی ورسٹی کے شعبہ سیاسیات میں ایم، فل کے لیے داخلہ لیا.. اور تمام شعبے میں اعلٰی کار کردگی کا مظاہرہ کیا.. State level elgibality test کے علاوہ N E T اور J R F جیسے تمام مقابلہ جاتی امتحانات پاس کر لیے اسی دوران … گوجر اور بکروال قوم کی پسماندگی کے موضوعات پر ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں بھی حاصل کیں.. اور کئی بین الاقوامی سطح کے رسایل میں شاندار علمی پرچے تحریر کیے.. جن کو ملک بھر میں سراہا گیا.. ابھی حالیہ کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس کے نتائج میں بھی اس ذہین طالب نے اپنی لیاقت اور علم کی بنیاد پر شاندار کارکردگی کا ایک بار پھر مظاہرہ کیا… پوری قوم کو اس ذہین طالب علم پر فخر ہے.. امید کی جاتی ہے کہ شاباز آپنی لیاقت اور قابلیت کی بنیاد پر اپنی ریاست اور عوام کے لئے ایک بہترین آفیسر ثابت ہو گا…ڈاکٹرشاہباز چوہدری ولدصغیرحسین تحصیل مینڈھرنے میڈیاسے بات کرتے ہوئے اپنے تاثرات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کالاکھ لاکھ کرم ہے جس نے ناچیزکوکامیاب کیا،انہوں نے کہاکہ اس کامیابی کیلئے پوری عمرسجدوں میں بھی گذاری جائے توبھی ذات باری تعالیٰ کااحسان کابدلہ چکانہیں سکتاہوں ۔انہوں نے اپنی کامیابی کاسہرااللہ تعالیٰ کے کرم کے ساتھ اپنے بھائی اوروالدین کے تربیت اورمحنت کودیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا